باپ کی شفقت

تحریر۔۔۔ بینش احمد ۔۔۔اٹک
باپ واحد ایسی ہستی ہے جو چاہتا ہے کہ اْسکی اولاد اْس سے ذیادہ کامیاب ہو- یقین مانیں آپکے بابا کے علاوہ کوئی ایسا انسان نہیں جو آپکی کامیابی پہ سچے دل سے خوش ہو-
ایک مشہور شعر پیشِ نظر ہے کہ
باپ دِلاں دے تاج محمد
تے ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
قْرآن کریم میں ارشاد ہے؛
ماں کے پیروں تلے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔جس طرح باپ اپنی اولاد کے لئے دن رات گرمی ہو بارش ہو اپنی اولاد کے لئے کام کرتا ہے جتنا مرضی تھک جائے مگر اولاد کے سامنے کبھی بھی اپنی تھکن محسوس نہیں ہونے دیتا۔زندگی کی آخری سانس تک ہمیشہ باپ اپنی اولاد کے لئے محنت کرتا کبھی بھی باپ یہ نہیں سوچتا کہ اس کی اولاد مرنے کے بعد اس کے لئے کیا کرے گی۔آپ بیشک دْنیا کے سارے رشتے نبھا کر دیکھ لیں آپکو اپنے بابا کے علاوہ کوئی بھی وفادار نہیں ملے گا صرف ایک باپ کا پیار ہی ایسا ہیجو ہمیں بغیر کسی قْربانی اور کوشش کے ملتا ہے ورنہ باقی سب رشتوں کیلئے تو ہمیں کْچھ نہ کْچھ چْکانا پڑتا ہے- باپ ایک ایسی شخصیت ہے جِسکے پسینے کے ایک قطرے کا حق بھی ہم ادا نہیں کر سکتے-
اﷲ پاک ہم سب کے والدین کو سلامت رکھے آمین
 
Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 470039 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.