خانہ خدا میں حاضری کی خواہش تو سب کو ہی ہوتی ہے مگر ایک ایسی خاتون جس نے حج کرنے کے لیے حیرت انگیز جدوجہد کی

image
 
جیسا کہ حج کا مہینہ ہے اور لاکھوں خوش نصیب مسلمان اللہ کے گھر پر مہمان بنے ہوئے ہیں جب کہ کروڑوں مسلمان ایسے ہیں جو کہ اپنی ٹی وی کی اسکرین پر ان کو فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہوئے رشک سے دیکھ رہے ہیں اور ان کے دل بے ساختہ بیت اللہ کی حاضری کے لیے دھڑک رہے ہیں-
 
حج اسلامی ارکان کی وہ واحد عبادت ہے جو جانی مالی اور روحانی ہر طرح کی عبادات کا مجموعہ ہے یہی وجہ ہے کہ ایک فرد کا حج کرنے کے لیۓ مالی طور پر صاحب استطاعت ہونا ضروری ہے-
 
دنیا میں ایسی بہت ساری کہانیاں بکھری پڑی ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ نے کسی بھی فرد کے حج کا ایسا بندوبست کیا کہ وہ خالی جیب ہونے کے باوجود اللہ کے گھر کے مہمان ہوئے جبکہ کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اس بابرکت موقع کے لیے ساری عمر بچت کرتے رہتے ہیں ایسی ہی ایک عورت کی کہانی آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے-
 
حج کے لیے پائی پائی جوڑنے والی عورت
یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 58 سالہ خاتون کی حج کے لیے جدوجہد اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس نے اس دن کے حصول کے لیے دس سال تک ہر روز پیسہ پیسہ جوڑا تاکہ حج کی سعادت حاصل کر سکے حج کے لیے خواہش ہو تو بلاوا آ ہی جاتا ہے-
 
image
 
تفصیلات کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی کاشفہ ننکمبا ایک چھوٹا سا کاروبار چلاتی تھیں جس میں وہ سمندر سے نکلنے والی مچھلیوں کو اسموک کے ذریعے محفوظ کرتی تھیں-
 
حج بیت اللہ کی زیارت کی خواہش کے سبب وہ ہر روز جو بھی کماتی تھیں اس میں سے کم از کم ایک ڈالر ضرور ایک ایسی ایجنسی کے پاس جمع کروا دیتی تھیں جو کہ لوگوں کے پیسے جمع کر کے ان کو حج کے لیے بھجوانے کے انتظامات کرتے تھے-
 
کاشفہ کی یہ ترتیب ایک دو سال تک جاری رہی اور کبھی ایک ڈالر کبھی دو ڈالر اور کبھی دس ڈالر بھی وہ اس ایجنسی میں جمع کرواتی رہیں اور اس نے ہمت نہیں چھوڑی-
 
دس سال بعد خوشخبری
اس سال پندرہ جون 2022 کو کاشفہ کو ایک فون کال آئی جو اس ایجنسی کی طرف سے تھی جہاں وہ گزشتہ دس سالوں سے حج کے لیے پیسے جمع کروا رہی تھیں اور ان کو بتایا گیا کہ ان کی جمع شدہ رقم اتنی ہو چکی ہے کہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکتی ہیں-
image
 
کاشفہ کے لیے یہ خبر اتنی شاکنگ تھی کہ وہ حیران و پریشان ہو گئيں یہاں تک کہ ایجنسی کے مینیجر کو فون پر بار بار ان کا نام پکار کر ان کو واپس ہوش کی دنیا میں لانا پڑا-
 
اس سال کاشفہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جو کہ حج کی سعادت حاصل کریں گے اللہ کاشفہ سمیت تمام مسلمانوں کا حج قبول فرمائيں -
YOU MAY ALSO LIKE: