نوکری چھوڑو ہزاروں روپے کلو گدھی کا دودھ بیچو، نوکری کو لات مار کر گدھوں کی لاتیں کھانے والے نوجوان کی دلچسپ کہانی

image
 
پڑھو لکھو گے نہیں تو گدھا گاڑی چلاؤ گے یہ وہ جملہ ہے جو کہ ہم سب نے اپنے زمانہ طالب علمی میں اپنے گھر والوں سے ضرور سنا ہوگا اور گدھا گاڑی سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی حد تک پڑھائی پر توجہ بھی دی ہو گی- لیکن آج ہم آپ کو ایک حیرت انگیز کہانی سنائيں گے جب کہ ایک پڑھے لکھے انسان نے بہترین نوکری ، مراعات سب چھوڑ کر گدھے پال لیے-
 
بہترین نوکری یا گدھوں کا کاروبار
بھارت سے تعلق رکھنے والا سری نواس گاودا گزشتہ پندرہ سالوں سے گاؤں چھوڑ کر شہر میں کارپوریٹ سیکٹر میں آئی ٹی کے شعبے میں جاب کر رہے تھے۔ بہترین تنخواہ اور مراعات کے ساتھ ساتھ ان پندرہ سالوں میں سری نواس نے آٹھ بڑے شہروں میں کام کیا-
 
بہترین نوکری مگر اندر سے بے چینی
سری نواس کا یہ کہنا تھا کہ اچھے روزگار کے باوجود وہ خود کو اندر سے بے چین محسوس کرتے تھے اس وجہ سے انہوں نے اس بے چینی کے خاتمے کے لیے تحقیقات کیں اور طویل ریسرچ کے بعد جو کہ دو سال تک جاری رہی اپنے کچھ گرو اور استادوں کی مدد سے اس نے نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھولنے کا فیصلہ کیا-
 
image
 
دوستوں اور خاندان والوں کی مخالفت
نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھولنے کا آئيڈيا سری نواس کے خاندان والوں کے لیے بہت حیرت انگیز تھا ان کو ایسا محسوس ہوا جیسے سری نواس کے سر پر سینگ نکل آۓ ہیں اور انہوں نے بد ترین مخالفت کی-
 
یہاں تک کہ سری نواس کے کچھ دوستوں نے تو سری نواس سے ملنا جلنا ہی چھوڑ دیا کیوں کہ ان کو لگنے لگا کہ سری نواس کا اسٹیٹس اب ان سے میچ نہیں کرتا تھا-
 
پانچ ہزار روپے کلو گدھی کا دودھ
جون 2022 میں سری نواس نے یہ فارم شروع کیا اور آج اس فارم میں وہ گدھی کے ایک کلو دودھ کے پانچ ہزار وصول کر رہے ہیں اور ان کے گاہکوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے-
 
گدھی کے دودھ کے مہنگے ہونے کے اسباب
سری نواس کا یہ کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ تاثیر کے اعتبار سے ماں کے دودھ سے بہت مشابہت رکھتا ہے یہی وجہ تھی کہ انیسویں صدی میں یتیم بچوں کو ماں کے دودھ کی جگہ گدھی کا دودھ ہی دیا جاتا تھا-
 
image
 
سری نواس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گدھی کا دودھ انسان کو بیماری سےلڑنے کی طاقت دیتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے -
 
عام گائے بھینس کے مقابلے میں گدھی کے دودھ کے اتنے مہنگے ہونے کے بارے میں سری نواس کا کہنا تھا کہ ایک گائے دن بھر میں پانچ کلو سے دس کلو تک دودھ دیتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ایک گدھی چوبیس گھنٹوں میں آدھا پاؤ سے ایک پاؤ تک دودھ دیتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کا دودھ مہنگا ہوتا ہے-
 
گدھی کے دودھ کے استعمال کا طریقہ
سری نواس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گدھی کا دودھ استعمال کرنے کے لیے اس کو ابالنا نہیں پڑتا ہے بلکہ اس کو بغیر ابالے کچا ہی استعمال کرنا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دودھ چائے بنانے میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے-
 
سری نواس تیزی سے اپنے کاروبار میں ترقی کر رہے ہیں آپ کا کیا خیال ہے ان کا یہ فیصلہ درست تھا یا غلط ؟
YOU MAY ALSO LIKE: