|
|
آج فون کے ایک کلک سے چند منٹوں میں ہر قسم کا کھانا
آپ کے سامنے آجاتا ہے لیکن گھر کا کھانا اپنی جگہ ایک الگ اہمیت رکھتا ہے
اور بیشتر لوگ باہر کا کھانا کھانے کے بجائے گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے
ہیں اور گھر میں الگ الگ فرمائشیں اکثر خاتون خانہ کو اکثر مشکل میں ڈال
دیتی ہیں- تاہم یہ چند چیزیں اپنے کچن کا حصہ بناکر آپ بھی اپنے کچن کو
جادو نگری بناسکتے ہیں جہاں ہر چیز منٹوں میں تیار ہوسکتی ہے۔ |
|
1۔ سلائسر |
اکثر لوگ فرائز کھانا پسند کرتے ہیں لیکن بازار کے مہنگے
اور غیر معیاری فرائز کھانے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں فرائز
بنانا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے- لیکن اگر آپ اچھا سلائسر اپنے کچن کی زینت
بنالیں تو آپ کو بازار کی طرح گھر میں خوبصورتی سے کٹے ہوئے فرائز بنانے
میں مدد مل سکتی ہے۔ |
|
|
2۔ اسمارٹ ایگ بوائلر |
گرمی ہو یا سردی اکثر لوگ ناشتے میں ابلا انڈا کھانا
پسند کرتے ہیں لیکن جلدی کی وجہ سے ایسا اکثر ممکن نہیں ہوتا کیونکہ چولہے
پر روٹی اور چائے بن رہی ہوتی ہے تو انڈا ابالنے میں دقت پیش آسکتی ہے-
تاہم اگر آپ کے کچن میں اسمارٹ ایگ بوائلرہو تو آپ کو اس مشکل سے بھی
چھٹکارا مل سکتا ہے۔ |
|
|
3۔ مائکروویو ایگ ککر |
جہاں انڈا ابالنے کیلئے بوائلر مارکیٹ میں دستیاب ہے
وہیں جدید ایگ ککر بھی آپ کو باآسانی مل سکتا ہے، اس کی مدد سے آپ چائے
یا روٹی بناتے ہوئے باآسانی آملیٹ بھی بناسکتے ہیں۔ |
|
|
4۔ سینڈوچ میکر |
صبح سویرے خستہ اور مزیدار سینڈوچ بنانے کیلئے
ایک اچھا اور معیاری سینڈوچ میکر بھی آپ کے کچن میں اگر موجود ہو تو آپ
کو بچوں کے ناشتے کے علاوہ لنچ باکس تیار کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور
بہت جلدی اور آسانی سے مزیدار سینڈوچ بناسکتے ہیں۔ |
|
|
5۔ رائس ککر |
چاول کھانے کے شوقین افراد کیلئے رائس ککر بھی
مارکیٹ میں دستیاب ہے اس کی مدد سے آپ چند منٹوں میں چاول ابال کر دستر
خوان پر سجاسکتے ہیں اور اس میں چاول زیادہ یا کم گلنے کا مسئلہ بھی کم
ہوسکتا ہے اور کھلے کھلے چاول یقیناً آپ کی بھوک مٹانے کے ساتھ آپ کی
تعریف کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ |
|