قسمت کی دیوی نے زیرو سے ہیرو بنا دیا، صرف ایک ہفتے میں ایک ویڈيو نے دنیا بدل ڈالی

image
 
ایک عام مشاہدہ ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے سبب لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا کے اندر بڑی بڑی تبدیلیاں پیدا کی ہیں- کہیں پر کاروبار کا انداز بدلا تو کہیں پر آن لائن کاروبار نے ترقی پائی ایسے ہی ایک شخص محمد الیاس بھی تھے-
 
محمد الیاس کے زيرو سے ہیرو ہونے کی داستان
محمد الیاس کا شمار ہندوستان کے ان بہت سارے لوگوں میں ہوتا تھا جنہوں نے کرونا کے سبب لگنے والے لاک ڈاؤن کے سبب اپنے کاروبار سے ہاتھ دھو لیے اور گزر بسر کے لیے پائی پائی کو محتاج ہو گئے-
 
محمد الیاس ایک چھوٹے سے ہوٹل کا مالک تھا مگر لاک ڈاؤن کے سبب اس کو نہ صرف ہوٹل بند کرنا پڑا بلکہ اس کو الحمد للہ حلیم کے نام سے اپریل میں ایک اسٹال بھی لگانا پڑا تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکے-
 
image
 
ایک ویڈيو نے زندگی بدل ڈالی
تین اپریل 2022 میں الیاس نے الحمد للہ حلیم کا اسٹال لگايا ابتدا میں جس طرح کسی بھی کاروبار کو جمانے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے اسی طرح محمد الیاس کو بھی حلیم کے اس اسٹال سے صرف اتنی ہی امید تھی کہ اس آمدنی سے اس کے بچے پیٹ بھر سکیں گے-
 
مگر اسٹال کھولنے کے اگلے ہفتے محمد الیاس کا دس سالہ بیٹا عدنان اس اسٹال پر آیا اور اس نے اپنے موبائل سے ایک ویڈيو بنائی جس میں اس کا کہنا تھا کہ اسلام علیکم یہ ہمارے پاپا کی حلیم ہے چکن حلیم ہے الحمد للہ حلیم ہے آپ کو آنا ہے تو آئيں یہ حلیم ہے- تقریباً کچھ سیکنڈ کی عدنان کی بنائی گئی یہ ویڈيو جب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو عدنان کے معصوم انداز کے سبب فوراً وائرل ہو گئی-
 
وائرل ویڈيو کے سبب اسٹال پر رش
عدنان کی اس ویڈيو کے وائرل ہونے کے بعد بڑے بڑے سیلیبریٹی بھی پاپا کی حلیم کھانے کے لیے اسٹال پر آتے ہیں اور عدنان کا کہنا ہے کہ اب ایک دن میں تقریباً 500 پلیٹ حلیم وہ فروخت کرتے ہیں جس میں سے ہر ایک پلیٹ کی قیمت 100 روپے ہے- اس موقع پر عدنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک معروف کھلاڑی اظہر الدین کی فیملی اور ثانیہ مرزا کی فیملی ان کے اسٹال پر آکر حلیم کھا چکی ہے اور ان کو امید ہے کہ لوگ ان کی حلیم کے ذائقے سے محظوظ ہونے ضرور آئيں گے-
 
image
 
عدنان کی طرف سے شکریہ
اس ویڈيو کے بعد ایک اور ویڈيو بھی عدنان نے بنا کر اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے تمام لوگوں کا دل کی گہرائيوں سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی ویڈيو کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے پاپا کی حلیم کے ذائقے کو بھی پسند کیا-
YOU MAY ALSO LIKE: