عورت ٹھان لے تو بڑے سے بڑے پہاڑ کو بھی ہلا سکتی ہے۔۔۔ پانچ ایسی خواتین جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی طور مردوں سے پیچھے نہیں

image
 
ہر عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کا استعمال کرے اور ترقی اور انسانی دونوں حوالوں سے تشدد اور نقصان دہ رویوں سے محفوظ رہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان کے مقاصد میں پانچ اجزاء شامل ہیں، جن میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جو خواتین کی عزت نفس، ان کے انتخاب کرنے کا حق، مواقع اور وسائل تک رسائی، گھر کے اندر اور باہر ان کی زندگیوں کو کنٹرول کرنے کا حق اور طاقت اور سماجی تبدیلی لانے کی صلاحیت۔ تاہم اب بھی پاکستان میں مواقع خواتین کی گرفت سے باہر ہیں لیکن کچھ ایسی خواتین ہیں جو پاکستان کا فخر ہیں اور دوسری خواتین کے لئے ایک حوصلہ ہیں۔
 
نگار جوہر - تھری اسٹار کرنل کمانڈنٹ، AMC
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (AMC) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل بن گئی ہیں۔ انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آرمی میڈیکل کور میں قابل تعریف خدمات پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل بھی ملا ہے۔ انہیں ہلال امتیاز بھی مل چکا ہے۔ اے آر وائی کی جانب سے ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی جارہی ہے۔
image
 
عائشہ ملک - سپریم کورٹ کی جج
عائشہ اے ملک ایک پاکستانی جج ہیں۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہیں۔ 6 جنوری 2022 کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ان کی تقرری کی منظوری دی۔ انھوں نے 24 جنوری 2022 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی پیدائش 3 جون 1966 (عمر 56 سال) کراچی کی ہے۔ وہ سپریم کورٹ میں تقرری سے قبل مارچ 2012 سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
image
 
سیدہ ہما بتول پہلی خاتون ہیں - پہلی خاتون چیئرپرسن
محترمہ بتول پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی پہلی خاتون ہیں جنہیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے الیویر ایئرویز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے ایئر لائن لائسنس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ محترمہ ہما بتول ایک پیدائشی رہنما اور متحرک شخصیت ہیں جن کے پاس سترہ سال کا متنوع تجربہ ہے اور کاروباری ماڈلز اور نظام معیشت پر زبردست تحقیق ہے، وہ الور ایئرویز پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیئرپرسن ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
image
 
ڈاکٹر سارہ قریشی - ایرو اسپیس انجینئر
ڈاکٹر سارہ قریشی ایک پاکستانی ایرو اسپیس انجینئر ہیں جو ہوا بازی سے پیدا ہونے والی گلوبل وارمنگ کو کم کرنے اور فضائی سفر کو ماحول کے لحاظ سے محفوظ بنانے کے لیے دنیا کا پہلا کنٹریل فری ایئر کرافٹ انجن تیار کر رہی ہیں۔
image
 
عائشہ گل - پہلی خاتون پولیس آفیسر اے آئی جی تعینات
خیبرپختونخوا (کے پی) کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل جو کہ اصل میں صوابی سے ہیں، صوبائی پولیس فورس میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ AIG صنفی مساوات کے طور پر گل نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
image
 
پاکستانی عورت بالکل بھی کمزور نہیں ہے، ان جیسی ہزاروں خواتین ہیں جو خالصتا مردوں کی فیلڈ میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں اور نام پیدا کر رہی ہیں۔ پاکستانی عورت کا امیج بہت مظلوم روتی دھوتی عورت کا ہے جس کو مردوں کی سوسائٹی میں دبایا ہوا ہے، شاید ایسا ہے بھی لیکن ہر ظلم کے خلاف ایک جدوجہد ہوتی ہے۔ ان کامیاب خواتین نے بھی اپنے راستے کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے بہت محنت کی ہے بس ان کی لگن ان تھک محنت اور ثابت قدمی نے ان کو ان کے من چاہے مقام تک پہنچایا بلکہ اب تو خواتین ہر میدان میں جس طرح جھنڈے گاڑ رہی ہیں تو یہ مردوں کے لئے ایک چیلنج ضرور ہے!
YOU MAY ALSO LIKE: