پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، کراچی کے ایک تھانے میں لوگوں کی مدد کے لیے ایسا قدم جس نے لوگوں کو ہی پریشانی میں مبتلا کر دیا

image
 
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی یہ وہ سلوگن ہے جو پولیس کے مونو گرام پر چھپا ہوتا ہے اور ان کی ذمہ داری قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہوتا ہے-
 
مگر بدقسمتی سے عوام کی رائے اس حوالے سے کافی مختلف ہے۔ اس شعبے میں موجود کچھ کالی بھیڑوں کے سبب عوام کا اعتماد اس شعبے پر سے اٹھ سا گیا ہے- یہی وجہ ہے کہ عوام کو اگر کسی قسم کی قانونی مدد درکار بھی ہوتی ہے تو وہ پولیس کے پاس جانے سے گریز کرتے ہیں-
 
پولیس کا حالیہ قدم اور لوگوں کی تنقید
پولیس کے حوالے سے سامنے آنے والے پے در پے اقدامات کے سبب عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ سا گیا ہے بلکہ کچھ لوگوں کے اندر تو یہ بھی تاثر موجود ہے کہ کراچی جیسے شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا ایک سبب پولیس کی پشت پناہی بھی ہے جو وہ جرائم پیشہ افراد کی کرتی ہے اور اس کے بدلے میں اپنا حصہ وصول کرتی ہے-
 
image
 
حالیہ دنوں میں کراچی کے علاقے عزیزبھٹی تھانے کے ایس ایچ او نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے تھانے کے حدود میں موجود بنک سے اگر کوئی شہری تین لاکھ یا اس سے زيادہ رقم نکلوانا چاہتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ پیسے نکلوانے سے قبل تھانے والوں کو آگاہ کرے تاکہ وہ اس کی حفاظت یقینی بنا سکے-
 
یہ نوٹس بظاہر تو پولیس اور تھانے کی نیک نیتی کو ظاہر کرتا ہے مگر اس نے کچھ سوال اٹھا دیے جس کی طرف عوام نے اشارہ کیا-
 
کیا امن و امان کی حالت اتنی خراب ہے
اس نوٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ عوام اب بنک سے پیسے نکلوا کر گھر تک نہیں جا سکتے ہیں اور اگر وہ تین لاکھ سے کم رقم نکلواتے ہیں تو وہ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے- تاہم تین لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی-
 
عوام پولیس پر کیسے اعتماد کرے
ایک عام تاثر جو عوام میں موجود ہے کہ درحقیقت موبائل چھیننے اور ڈکیتی کی جتنی بھی وارداتیں ہوتی ہیں ان میں کسی نہ کسی حد تک پولیس خود بھی ملوث ہوتی ہے- یہاں تک کہ کئی ڈاکو جو گرفتار کیے گئے ان کا تعلق پولیس سے ہی تھا تو پھر اس قسم کے نوٹس پر عوام کیسے اعتماد کرے-
 
image
 
پولیس کو اطلاع دینے پر کہیں ڈکیتی نہ ہو جائے
کچھ لوگوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ پولیس کی حفاظت میں بنک سے گھر تو پیسے لے کر آجائيں گے لیکن ڈکیتوں سے گھر پر رقم کیسے بچائيں گے- کیوں کہ اس بعد کا بھی امکان ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں رقم کے بارے میں ڈاکوؤں کو بتا دیں گی جو کہ گھر سے یہ رقم لوٹ لیں گی آپ کو کیا لگتا ہے کہ پولیس کا یہ نوٹس عوام کے حق میں ہو گا یا عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کر سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: