بیوی نے شوہر کو بے وفائی کی انوکھی سزا دے ڈالی۔۔۔ دنیا کے سامنے شکل دکھانا ہوا مشکل، سوشل میڈيا صارفین بھی تعریف پر مجبور

image
 
میاں بیوی کا تعلق محبت اور وفا کا ہوتا ہے لیکن اس تعلق میں اگر بے وفائی آجائے تو ان کے درمیان ایسے فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں جو ان کی محبت کو جلا کر ان کے درمیان نفرت اور شک کی ایک دیوار بنا ڈالتی ہے جو ان کے تعلق کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے-
 
یہی وجہ ہے کہ میاں بیوی کے تعلق میں سب سے بڑی شرط وفاداری کی ہوتی ہے اگر ان دونوں کے درمیان کوئی تیسرا آجائے تو اس شخص کی موجودگی ان دونوں کے درمیان ایسے حالات پیدا کر دیتی ہے جس کے بعد سب کچھ جائز ہو جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ کبھی ایسے شوہروں کے بیوی کو مارنے کی خبریں سامنے آتی ہیں اور کبھی بیویاں ایسے شوہروں کو چھوڑ دیتی ہیں-
 
شوہر کو بے وفائی کی انوکھی سزا دینے والی بیوی
عام طور پر سب ہی نے دیکھا ہوگا کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کی بے وفائی کی صورت میں ایک بڑے جھگڑے کے بعد دونوں اپنی راہیں جدا کر لیتے ہیں- لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی عورت کا قصہ بتائيں گے جس نے شوہر کو اس کی بے وفائی کی ایسی سزا دے ڈالی کہ وہ پورے ملک میں منہ چھپانے پر مجبور ہو گیا-
 
image
 
اس عورت کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کا نام جینی بتايا گیا ہے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے رہنے والے میکی اینڈ وٹسنڈے اخبار کو پڑھنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اس اخبار کے پورے چوتھے صفحے پر ایک انوکھا اشتہار کا مضمون دیکھا۔
 
اشتہار کا مضمون
اس اشتہار میں تحریر تھا
 ' پیارے اسٹیو، مجھے امید ہے کہ تم اس (دوسری عورت ) کے ساتھ خوش ہو گے۔ اب پورے شہر کو پتہ چل جائے گا کہ تم کتنے بے ایمان اور بے وفا ہو ۔
ازطرف جینی (میں نے اس اشتہار کی پے منٹ تمھارے کریڈٹ کارڈ سے کر دی ہے) '
 
اس اشتہار کی اس تحریر کا سب سے اہم حصہ جس کو پڑھنے والوں نے بہت متاثر کیا تھا وہ اس بڑے اشتہار کی پے منٹ کا بھی اسی بے وفا شوہر کے کریڈٹ کارڈ سے کیا جانا تھا-
 
اخبار والوں کا رد عمل
اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد اس اخبار کی انتظامیہ نے بھی اپنا نقطہ نظر اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے ظاہر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جینی اور اسٹیو کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے- تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اس اشتہار کی پے منٹ کسی کریڈٹ کارڈ سے وصول نہیں کی ہے یعنی یہ دھمکی جینی سے اسٹیو کو صرف ڈرانے کے لیے دی تھی-
 
image
 
سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل
سوشل میڈیا صارفین اس خبر کے سبب دو حصوں میں بٹ گئے اور انہوں نے اس خبر کے حوالے سے مختلف ردعمل ظاہر کیے - کچھ افراد نے کریڈٹ کارڈ سے اشتہار کی پے منٹ کرنے کے خیال کو بہت پسند کیا جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کہ کوئی نہیں جانتا کہ حقیقت میں جینی کون ہے مگر اس اشتہار سے اس عورت کی فطرت ضرور ظاہر ہو گئی ہے- جبکہ کچھ افراد کو اس اشتہار نے خوش کر دیا اور ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ تو کسی اور ہی جہاں کی کہانی لگتی ہے اور کچھ خواتین نے اس کو بہترین انتقام قرار دیا-
 
کچھ لوگوں نے ان دونوں کو یہ مشورہ دے ڈالا کہ جب ان کے درمیان حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ ان کو سب بھول کر زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے اور اس قسم کی حرکتیں نہ کرنی چاہیے ہیں-
 
اس حوالے سے کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انتقام نہیں تھا بلکہ اپنی ذاتی زندگی کا اشتہار ہے جس سے پرہیز کرنا چاہیے اس میں صرف اپنا ہی نقصان ہے- لیکن کچھ بھی ہو اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس عورت نے اپنے شوہر کا یہ اشتہار لگا کر ایک جانب تو اپنے انتقامی جذبات کو سکون پہنچایا اور دوسری جانب اس آدمی کو بھی کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا-
YOU MAY ALSO LIKE: