مادری زبان کی اھمیت

مادری زبان کسی بھی قوم کی تاریخ کو زندہ رکھتی ھے،

آج ماھرین لسانیات یہ بات بار بار بتا رھے ھیں کہ دینا کی بہت ساری علاقائی زبانوں کے معدوم ہونے کا خطرہ ھے ۔ کسی بھی قوم کی تاریخ ھمیشہ اس کی مادری زبان بالخصوص شاعری میں موجود ھوتی ھے ،جیسا کہ ھم دیکھتے کہ سندھی و پنجابی زبان کی شاعری میں یہاں کی تاریخ آج تک محفوظ ھے ۔ سندھی میں پیر پگاڑو کی انگریزوں کے خلاف جدو جہد ،پنجابی میں بھگت سنگھ ،دلابھٹی اور راے اسد کھرل کی جہدود بیان ھوئی ھے ، ھیر وارث شاہ میں اس دور کے حالات انسانی رویے بیان کیئے گے ھیں، اسی طرح ھر مادری زبان میں اعلی درجے کا کام موجود ھے ،

لیکن آج یہ تلخ حقیقت ھے کہ پاکستان میں بھی چھوٹی زبانوں کو آپنی بقا کا خطرہ ھے۔ میری مادری زبان ھندکو ھے لیکن میں بھی ھندکو میں اردو کے الفاظ شامل کر کے کام چلتا ھوں،جبکہ میرے بچے ھندکو بولنے سے قاصر ھیں وہ اردو بولتے ھیں۔

اسرائیل کی قومی زبان عبرانی ھے ،جو کہ بنی اسرائیل کی زبان رھی ھے ،اس سے آن کو فاعدہ ھوا ھے کہ ان کی تاریخ محفوظ ھے، آج آن کے بچےکو بھی پتہ ھے کہ حضرت موسیٰ کے دور میں کیا ھوا۔
اج ضرورت اس امر کی ہے کہ ھم اپنی اپنی مادری زبان کا تحفظ کریں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں ۔تاکہ وہ اپنی تاریخ و تہذیب سے واقف ھوں ۔
 

Waqar Ahmed
About the Author: Waqar Ahmed Read More Articles by Waqar Ahmed: 3 Articles with 1563 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.