آج اور کل کا مقابلہ

آپ نے اکثر اپنے گھر میں یا پھر کسی بزرگ رشتے دار سے یہ کہتے سنا ہو گا کہ آج کل کیا مشکل ہے ایک ہمارہ وقت تھا وغیرہ وغیرہ ۔ یہ بات ایسے مواقعوں پر کہی جاتی ہے جب ہم اپنے کسی کارنامے کا ذکر بڑے جوش سے کرتے ہیں تو اچانک اس قسم کی بات ہمارے سارے جوش کے جھاگ کو پانی ڈال کر وائپر لگانے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔ مثلاً اگر کسی شادی شدہ عورت کے بچوں کی تعریف ہو گی کے اس کے بچے ہمیشہ صاف ستھرے نظر آتے ہیں تو فورًا کوئی دوسری خاتون کہیں گی ارے بھئ آج کل کیا مشکل ہے بچے ۲۴ گھنٹے پمپر میں ہوتے ہیں ۔ اور آج کل بچے بھی کتنے ہوتے ہیں ۲ یا ۳ ایک ہم تھے اکیلے چھے چھے بچے پالے ہیں ۔

یا پھر اگر کوئی کسی مرد کو بولے کہ بھائی آپ کی ترقی ہو ئی ہے مبارک ہو ۔ تو کوئی بڑے میاں یہ ضرور بولیں گے کہ بھائی اس میں ان کا کیا کمال ہے کمال تو ان کے والد کا جنہوں نے بڑی کفایت شاعری سے اتنی کم تنخواہ میں ان کو اعلٰی تعلیم دلوائی۔ خود ٹاٹ کے سکول میں پڑھ کر بھی کلرک بنے پر بچوں کو اچھے سکولوں میں پڑھایا ۔ آج عیش ہیں بھئ بچوں کے ۔

اور اگر کسی عورت کے کھانوں کی تعریف ہو جائے تو یوں سننے کو ملتا ہے کہ آج کل کھانا پکانا کہاں مشکل ہے گھر گھر میں گیس لگی ہے ۔ ایک سے ایک مصالحہ بازار میں مل جاتا ہے ۔ یہ حلیم مصالحہ تو یئ نہاری مصالحہ ایک ہمارہ وقت تھا نہ گھر میں گیس ہوتی تھی اور نہ یہ رنگ برنگی مصالحے پر پھر بھی ایسا لذیذ کھانا بناتے تھے کے سب انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ۔

یہ تو تھے کچھ چاٹ پٹے ماضی اور حال کے مقابلے کی جھلک ۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف میرا ایسا خیال ہے زمانہ کوئی بھی ہو زندگی کے شب و روز کسی کے لیے بھی آسان نہیں رہے ۔ تھوڑے ردوبدل کے سال سب نے اپنا وقت مشکل سی ہی گذارا ہے ۔ بچے دو ہوں یا چھ نہ آج ان کو پالنا آسان ہے اور نہ ہی ماضی میں تھا ۔

ماضی میں اگر طرزِزندگی مشکل تھا تو آج کل زندگی کے ساتھ ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا اتنا مشکل ہو چکا ہے کہ اس دوڑ میں میاں بیوی دونوں بھاگ بھاگ کر با مشکل اپنا اور اپنے بچوں کے لیے کچھ کر پارے ہیں ۔

زمانہ کوئی بھی سہل کبھی نہیں رہا بس ہر زمانے کے اطوار مختلف ہیں ۔ اس حقیقت کو ہم سب تسلیم کر لیں تو یہ ہی بہتر ہے ۔
 

Maryam Sehar
About the Author: Maryam Sehar Read More Articles by Maryam Sehar : 48 Articles with 58385 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More