پاکستان کی ڈرامائی جیت اور سوشل میڈیا پر ہارٹ اٹیک٬ بھارتی ایک بار پھر رونے لگے

image
 
پاکستانی قوم ان دنوں کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے لیکن قومی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں نے قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ نہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
 
پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے غیر یقینی کی وجہ سے مشہور رہی ہے، کبھی تو آسان میچز مخالف کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں تو کبھی مخالف کے جبڑوں سے فتح نکال کر لے آتے ہیں۔
 
ایشیا کپ اور پھر انگلش ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان آمد پرسنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچز کا سلسلہ جاری ہے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ڈرامائی فتح نے شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر ہارٹ اٹیک کے قریب پہنچادیا ۔
 
حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کے شاہینوں نے افغانستان کو ایک یقینی فتح سے محروم کیا اور بھارتی سورماؤں کو بھی ڈرامائی انداز میں شکست سے دوچار کیا۔
 
 
کراچی میں انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 18 اوورز تک شائقین پاکستان کی جیت کا خواب دل سے نکال چکے تھے لیکن پھر 19ویں اوور میں حارث رؤف نے 2انگلش بیٹرز کو آؤٹ کر کے کھیل کا پانسہ ایک دم پلٹ دیا اور آخری اوور میں آخری انگلش بیٹر کے رن آؤٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگا دی۔
 
انگلش ٹیم کے خلاف قومی ٹیم نے پہلے میچ میں شکست کھائی تو دوسرے میچ میں 203 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بناکر 10 وکٹوں سے فتح کا نیا ریکارڈ بنا دیا جس کے بعد لوگ ایک پھر فلم شعلے کا ڈائیلاگ شیئر کرتے رہے کہ کتنے آدمی تھے۔۔۔ سردار دو۔۔۔بابر اعظم اور محمد رضوان
 
قومی کرکٹ کی اتوار کے روز سنسنی خیز پرفارمنس اور ڈرامائی جیت سے چند منٹ پہلے بھارتی میڈیا ایک بار پھر لڈیاں ڈال رہا تھا لیکن افغانستان سے میچ کی طرح بھارتیوں کو ایک بار پھر رونا پڑا۔
 
پاکستان کی آخری لمحات میں میچ جیتنے کی عادت پر شائقین کرکٹ نے بھی کھلاڑیوں سے شکوہ کیا ہے کہ اگر اپ اسی طرح کھیلتے رہے تو لوگ ہارٹ اٹیک سے ہی مرجائیں گے۔
 
image
 
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کے آخری اوور میں پانچ رنز روک کر فتح حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ 2065 دن کے بعد پہلی بار انگلش ٹیم تقریباً 7 سال بعد 167 رنز کا ہدف عبور نہ کرپائی۔اس لئے یاد رہیں کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو کبھی بھی اور کہیں بھی ہراسکتی ہے۔
 
قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کہ"باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہوجاتا آج، کیا کمال میچ تھا"۔
 
نوجوان بلے باز فخر زمان کہتے ہیں" کرکٹ حیرت انگیز کھیل ہے، ہمارا میچ کمزور دل ہرگز نہ دیکھیں"۔
YOU MAY ALSO LIKE: