والدین کو ہر روز اپنے بچوں کے چار بوسے ضرور لینے چاہئیں، وجہ ایسی کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
محبت اگرچہ ایک ایسا جذبہ ہے جو کہ دوسرے جذبات کی طرح نظر تو نہیں آتا مگر اس کا احساس پتھر کو موم کر سکتا ہے۔ اولاد کے لیے والدین کے دل میں محبت کا ہونا بھی ایک فطری امر ہے مگر اکثر والدین اپنے بچوں سے بے تحاشا محبت کے باوجود ان سے اس محبت کا اظہار نہیں کرتے ہیں کہ ان کا رعب خراب نہ ہو جائے-
 
جدید تحقیقات اور بچوں سے محبت کے اظہار کے طریقے
ہمارے پیارے نبی بچوں کے ساتھ بہت شفقت فرماتے تھے اور ان کی اپنے نواسوں کے ساتھ محبت اور اس کا اظہار ایک قابل تقلید مثال ہے مگر حالیہ دور میں ایک عالم کی تحریر کردہ کتاب بچوں کی تعلیم و تربیت نظر سے گزری جس میں انہوں نے والدین کو کہا ہے کہ ان کا بچہ کسی بھی عمر کا ہو مگر والدین کو دن بھر میں چار بار اسکے بوسے اور دن میں پانچ بار اس کو چھونا ضرور چاہیے، آپ کا یہ لمس بچے کی کردار سازی اور دین و دنیا میں اس کی کامیابی کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے- اس کے فوائد بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
1: پہلا بوسہ
پہلا بوسہ بچے کے سر کے درمیان میں سر کے سب سے بلند مقام پر لینا چاہیے۔ اس جگہ بوسہ لینے سے بچے میں فخریہ جذبات پیدا ہوتے ہیں اور اس کے حصول کے لیے وہ اچھے کاموں کی طرف راغب ہوتا ہےجب کہ بچے کے سر کے اوپر کی طرف نرمی سے ہاتھ پھیرنے سے بچے کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس پر مہربان ہیں اور اس کا دل نرم ہو جاتا ہے-
 
image
 
2: دوسرا بوسہ
 بوسہ قناعت کا بوسہ کہلاتا ہے۔ اس سے بچے میں قناعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یہ وہ بوسہ تھا جو ہمارے پیارے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے ملنے کے وقت لیا کرتے تھے۔ اس بوسے سے بچے کے اندر ایک صبر پیدا ہو جاتا ہے جو کہ ساری عمر اس کے ساتھ چلتا ہے جب کہ بچے کی پیشانی پر ہاتھ پھیرنے سے اس کے اندر مثبت توانائی پیدا ہوتی ہے اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ ہو جاتا ہے-
 
3: تیسرا بوسہ
تیسرا بوسہ بچوں کی گال پر کیا جاتا ہے یہ بوسہ خواہش اور آرزو کا بوسہ ہوتا ہے اس سے ایک جانب تو آپ کی محبت کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری جانب بچوں کے لیے یہ پیغام ہوتا ہے کہ وہ اپنی خواہش آپ سے منوا سکتا ہے- اس بوسے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے بچہ اپنی ضرورتوں اور خواہشوں کے لیے کسی اور طرف دیکھنے کے بجائے اپنے والدین پر انحصار کرتا ہے جس سے اس میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے- اسی طرح بچوں کے گال پر پیار کرنے اور اس کو چھونے سے بھی بچوں میں والدین کے لیے ایک قرب کا احساس پیدا ہوتا ہے-
 
image
 
4: چوتھا بوسہ
یہ بوسہ بچوں کے ہاتھوں پر کیا جاتا ہے اس بوسے سے بچوں سے نہ صرف آپ کی محبت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ اس سے بچے کے اندر ایک سپردگی پیدا ہوتی ہے اور وہ اپنے آپ کو آپ کی محبت کے سپرد کر دیتے ہیں- اسی طرح اگر کسی وجہ سے آپ کا بچہ غصے میں ہو تو اس وقت اپنے ہاتھ کو اس کے سینے پر رکھ دیں تو وہ پرسکون ہو جا گا اور اس کا غصہ دور ہو جائے گا-
 
یاد رکھیں! محبت اظہار کی محتاج ہوتی ہے صرف دل میں اولاد کی محبت کو محسوس کرنے کے بجائے اس سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ اس سے آپ کے بچے کے مزاج اور صلاحیتوں میں کتنی مثبت تبیدلیاں آئی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: