سوال اور جواب

مجھے لگتا ہے جو حقیقتیں ہیں نہ حق والی ان کا کوئی پردہ نہیں ان کے سوال بھی موجود ہیں اور جواب بھی جنت کیا ہے؟ یہ سوال ہے اور اس کا جواب بھی حق کے ساتھ دیا جا چکا ہے جہنم کیا ہے؟ اس کا جواب بھی موجود ہے۔ نیکی کیا ہے ؟ برأی کیا ہے ؟ اس کا جواب بھی دیا جا چکا ہے۔ انسان کیا ہے اسلام کیا ہے سب کے جوابات موجود ہیں؟ اس کے باوجود ان کی تیاری کوئی نہیں؟ اور وہ سوال جن کا ہمارے پاس جوب ہی نہیں ہمارے پاس ان کے پیچھے بھاگتے جا رہے ہیں؟ میرا futureکیا ہوگا؟ کوئی جواب کہ فلاں جاب ملے گی ، فلاں جگہ شادی ہوگی , اتنا بڑا انسان بنوں گی! اتنا پیسہ کمانا ہے اتنی دولت چاہے ! ہے کوئی جواب حق کے ساتھ؟ اللہ تعالیٰ نے تو سارے جواب دے دیے اور یہ بھی فرما دیا(مفہوم) عقل والوں کے لیے نصیحت ہے۔ اور اپنے عذاب کا بھی بتا دیا! تو ہے کچھ چھپا ہوا؟ اس لیے تو وہ بار بار کہتا ہے لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف۔ تو confusion کیسی؟ جب خالق نے ہی سب clearکر دیا ہے،، لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف اس حالت میں کہ تم اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی
 

Zainab Arshad
About the Author: Zainab Arshad Read More Articles by Zainab Arshad: 7 Articles with 6461 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.