|
|
مرد اور عورت کا ساتھ اس دنیا کے ساتھ بنا تھا اور امید
یہی کی جاتی ہے کہ تا قیامت ساتھ رہے گا ۔ یہ تعلق ساری زندگی کبھی ماں کے
روپ میں کبھی بہن کے روپ میں اور کبھی بیوی اور بیٹی کے روپ میں جاری رہتا
ہے۔ جس طرح ایک عورت اس معاشرے میں کسی مرد کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور
نہیں کر سکتی ہے تو اسی طرح مرد کو بھی معاشرے میں کوئی مقام حاصل کرنے کے
لیے ایک عورت کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے- |
|
ایک کامیاب مرد کے پیچھے
عورت کا ہاتھ ہوتا ہے |
یہ وہ کہاوت ہے جس کے بارے میں یہ تو پتہ نہیں چل سکا کہ
اس کو پہلی بار کس نے بولا تھا اور اس کا پس منظر کیا تھا مگر یہ حقیقت ہے
کہ دنیا کا ہر کامیاب مرد اپنی اس کامیابی کا سہرا کسی نہ کسی عورت کے سر
ہی باندھتا ہے جو یا تو اس کی ماں ہوتی ہے یا اس کی بیوی- |
|
مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر انسان کے سوچنے کا انداز
دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور جب مختلف افراد کو ایک تجربے کے لیے اس جملے کو
مکمل کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے اس کو اپنی سوچ اور اپنے انداز سے
انتہائی دلچسپ انداز میں مکمل کیا جس کو آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے- |
|
1: کسی دل جلے نے کہا |
جب یہ جملہ کسی ایسے انسان کو پورا کرنے کو کہا گیا جس کو عورتوں کے ہاتھوں
بہت دکھ اٹھانے پڑے تو اس نے اس جملے کو کچھ اس انداز میں مکمل کیا- “ ہر
بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے“- اس
جملے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ عورت کی مرد کو ناکام کرنے کی ہر کوشش
ناکام بنا دی گئی- |
|
|
|
2: عورت کے نزدیک کوئی
آدمی بڑا نہیں ہوتا |
مرد دنیا میں جتنا بھی کامیاب ہو مگر عورت کے نزدیک اس
کی ان کامیابیوں کے کوئی معنی نہیں ہوتے ہیں اور اس کو ہمیشہ یہی محسوس
ہوتا ہے کہ اس کے مرد میں بہت برائیاں ہیں ایسا محسوس کرنے والے ایک مرد نے
اس جملے کو کچھ اس انداز میں مکمل کیا- “ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت
ہوتی ہے، جو یہ سوچ کر حیران ہوتی رہتی ہے کہ دنیا اس بیوقوف آدمی کو بڑا
آدمی کیوں کہتی ہے“- اب آپ ہی بتائيں کہ اس کو کیا کہیں؟ |
|
3: میرے بغیر تم کچھ
نہیں |
جب کہ اس حوالے سے کچھ عورتیں حیران کن حد تک خوش گمان
بھی ہوتی ہیں اور ان کو یہ محسوس ہوتا ہے مرد جتنی بھی محنت کر لے مگر اس
کی کامیابیاں دراصل عورت کے نصیب سے وابستہ ہوتی ہیں اس وجہ سے ایک مرد نے
اس جملے کو کچھ اس انداز میں پورا کیا- “ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت
ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں“ -
کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ کہ پیسہ اور کامیابی مرد کے حصے میں عورت کے حصے سے
ہی آتی ہے- |
|
4: میری تو قسمت ہی پھوٹ
گئی |
یہ جملہ اکثر عورتیں بولتی نظر آتی ہیں کہ آپ سے شادی کر
کے تو میری تو قسمت ہی پھوٹ گئی ورنہ میرے تو رشتے بہت تھے تو جب کسی مرد
سے اس کی کامیابی کے پیچھے موجود عورت کا پوچھا جائے تو وہ کچھ اس طرح سے
بھی کہہ سکتا ہے- “ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اسے بار بار
بتاتی رہتی ہے کہ قسمت کا پھیر ہے ورنہ اس کے لیے تو اور بھی اچھے اچھے
رشتے تھے“- بعض اوقات عورت کی محبت سے زيادہ اس کی نفرت اور اس کے طعنے مرد
کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیا خیال ہے ؟ |
|
|
|
5: مرد کی
کامیابی کا سبب صرف عورت ہی ہوتی ہے |
کوئی مانے یا نہ مانے مگر یہ حقیقت ہے کہ مرد
کی کامیابی کا سبب کوئی نہ کوئی عورت ضرور ہوتی ہے جس سے اس کا دور رہنا
بہت ضروری ہوتا ہے تبھی تو ایک مرد کا یہ کہنا بالکل بجا تھا کہ “ ہر بڑے
آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب بھی پھٹکنے
نہیں دیتی ہے“- |