احساس اور فرض کی پہچان رکھنے والی شخصیت راجہ ساجد جاوید

 اﷲ پاک نے ہر انسان کے زمہ کچھ فرائض لگا کر دنیا میں بھیجا ہے کوئی ان فرائض کی پہچان کر لیتا ہے اور ان کی ادائیگی کیلیئے کوشش کرتا ہے انسان کوئی بھی اپنے فرائض اور زمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کر سکتا ہے لیکن کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ بطور انسان اپنے حصے کی زمہ داریوں کو نبھانے کی حتی الوسع کاوش کی جائے اپنے لیئے تو سبھی جیتے ہیں دوسروں کیلیئے جینے کی توفیق اﷲ پاک کسی کسی کو دیتے ہیں احساس اور فرض کی پہچان کرنے والے کبھی مفلس نہیں ہوتے وہ شخص بھلا کیسے غریب ہو سکتا ہے جو دوسروں کو کچھ دے رہا ہوتا ہے۔ دوسروں کا احساس اور دوسروں پر اس طرح احسان کرنا کہ دوسرا اس کو احسان جانے مگر ہم اس کو آٹے میں نمک کے برابر جانیں۔ اسی لیئے کہا جاتا ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال ہاتھ پکڑنے اور ہاتھ تھامنے میں بہت فرق ہے پکڑنے والے ہاتھ کی پکڑ چاہے کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو وہ وقتی ہی ہوتی ہے مگر تھامنے والے ہاتھ تا حیات ہوتے ہیں اس عام سی اور عارضی دُنیا میں بے شمار افراد نے ہمارے ہاتھ وقتی طور پر پکڑے اور مطلب پورا ہونے پر ہزاروں افراد اور ہزاروں مسائل کے درمیان اچانک چھوڑ دیایہ سب احساس کے ہونے یا نہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے احساس وہ جذبہ ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں یاد رکھنے والی بات کہ برداشت اوراحترام جب تک ہمارے ساتھ ہیں ہم مفلس ہر گز نہیں ہوں گے اور جب یہ دونوں ہم لے کر چلیں گے تو ہم احساس والے اور احسان والے ہو جائیں گے۔ لوگ ہماری غیر موجودگی میں ہماری تعریف کریں گے جو کہ کسی دُعا سے کم نہیں۔ زندگی کتنی ہی تنگ، راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوں اپنے ربّ پر بھروسہ رکھیں وہی مشکل کشا ہے اب ربّ پر بھروسہ وہی رکھ سکتا ہے جو ایمان کے دولت سے لبریز ہوتا ہے۔ لہذا اﷲ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایمان کی دولت سے مالا مال کر دے۔ کہا جاتا ہے کہ نیت صاف، منزل آسان احساس اور فرض کی پہچان رکھنے والی ایک ایسی ہی شخصیت کا تعارف کروانا بہت ضروری سمجھتا ہوں ویسے جس شخصیت کا تعارف کروا رہا ہوں وہ کسی تعارف کی محتاج تو نہیں ہے لیکن بطور ممبر پنڈی پوسٹ اپنی زمہ داری سمجھ کر یہ کام کر رہا ہوں جو شخص احساس اور فرض کی پہچان کرنے والا ہو ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ان کی خوبیوں کو سامنے لایا جائے راجہ ساجد جاوید جن کو حال ہی میں ان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ان کے کچھ اچھے کام ایسے بھی ہیں جن کو مکمل طور پر سامنے لانا مناسب نہیں سمجھتا ہوں ان کو وہ اپنے حصے کا فرض سمجھ کر انجام دے رہے ہیں ان کے اندر فرض اور احساس کو سمجھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور وہ الحمد اﷲ ان پر بخوبی عمل پیرا بھی ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کلرسیداں کا لوہا منوانے میں ان کا بہت بڑا کردار شامل ہے یہ بات دعوے سے کہی جا سکتی ہے کہ کلرسیداں میں اس وقت ن لیگ پی ٹی آئی سمیت جتنی بھی سیاسی جماعتیں کام کر رہی ہیں ان میں کوئی بھی ایسا رہنماء موجود نہیں ہے جو کسی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو سکے لیکن راجہ ساجد جاوید میں وہ ہمت و دلیری موجود ہے وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی مکمل جرآت رکھتے ہیں ان کے اندر عام شوقیہ سیاستدانوں کی طرح کی بذدلی موجود نہیں ہے وہ ایک ایسے خاندان کے چشم و چراغ ہیں جن کا علاقائی سیاست میں بہت عمل دخل رہا ہے وہ اپنی بات مضبوط دلائل کے ساتھ منوانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن جب کبھی ضرورت پیش آ جائے تو ہاتھوں سے بھی کام چلانا بہت اچھی طرح جانتے ہیں کلرسیداں نالہ کانسی پر قبضہ ہائی سکول گراؤنڈ ایشو اور اس طرح کے دیگر مسائل ایشوز پر انہوں نے آواز بلند کی ہے انہوں نے جب دیکھا کہ پی ٹی آئی کلرسیداں اپنے مقاصد اور درست سمت سے ہٹ گئی ہے تو وہ اپنی ہی پارٹی کی غلط پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کھڑے ہو گے سرکاری انتظامیہ کو عوامی مفاد کے سانچے میں ڈھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے سرکاری اداروں کے سربراہان ایک انگلی پر چڑھاتے اور دوسرے سے دور پھینک دیتے ہیں لیکن راجہ جاوید ان کی نفسیات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں ان سے کام لینا جانتے ہیں انہوں نے کلرسیداں کے سرکاری اداروں کو عوامی خادم بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اائندہ بھی کرتے رہیں گے اور یہ بات دعوے کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ پی ٹی آ ئی کلرسیداں اگر کامیابی کی خواہاں ہے تو کلرسیداں کی حد تک تمام سرکاری معاملات ان کے سپرد کر دیئے جائیں تو تھانے ،محکمہ مال سمیت ہر ادارے سے عوامی خدمت کی خوشبو محسوس ہو گی بصورت دیگر ساری پی ٹی آئی مل کر بھی کبھی عوام کو سرکاری اداروں سے متعلق درپیش مسائل سے نجات دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی جبکہ راجہ ساجد جاوید اس طرح کے کام بخوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اب ان کو ضلع راولپنڈی کا نائب صدر بنایا گیا ہے یہ بات یقینی ہے کہ وہ ضلع بھر کی پی ٹی آئی کیلیئے مفید ثابت ہوں گے وہ دوسروں کے کام بھی آتے ہیں دوسروں کا درد بھی محسوس کرتے ہیں جو شخص دوسروں کیلیئے جیتا ہے اﷲ پاک اس کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازتا ہے اس کی اولاد کو فرمانبردار بنا دیتا ہے آجکل کی اولاد والدین سے دور بھاگتی ہے لیکن اﷲ پاک کے خصوصی کرم کی بدولت راجہ ساجد جاوید کے جوان بیٹے ان کو پیروں میں جوتے پہنا اور اتار بھی رہے ہوتے ہیں اور جوتے صاف کرتے ہوئے بھی دیکھے گے ہیں اس طرح کی مثالیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں ان جیسے نڈر لوگ بہت کم ملتے ہیں پی ٹی آئی رہنما و کارکنان ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کی کوشش کریں اﷲ پاک راجہ ساجد جاوید کو ہمت و استقامت عطاء فرمائیں

 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144821 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.