|
|
من پسند جیون ساتھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور مذہب
بھی مردوں کو ہی نہیں بلکہ خواتین کو بھی اپنی پسند کا جیون ساتھی چننے کا
حق دیتا ہے۔ ماضی میں ایسی شادیاں بھی ہوتی تھیں جب خواتین سے مرضی پوچھنا
تو دور مردوں سے بھی نہیں پوچھا جاتا تھا لیکن اب بدلتے وقت کے ساتھ روایات
بھی بدل رہی ہیں اور اب بیٹیوں سے بھی ان کی پسند نا پسند کے بارے میں
پوچھا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ خواتین اپنے ہونے والے شوہر میں
کون کون سی خوبیاں دیکھنے کی خواہشمند ہوسکتی ہیں۔ |
|
نرم دل اور مہربان |
آپ نے اکثر فلموں یا ڈراموں میں دیکھا ہوگا کہ لڑکیاں
لڑائی بھڑائی کرنے والے ہیروز کو پسند کرتی ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل
برعکس ہے، آج کل کی لڑکیاں شفیق اور مہربان رویے والے مردوں کو زیادہ پسند
کرتی ہیں جو نرم دل اور مہربان رویہ رکھتے ہیں۔ |
|
مالی آزادی |
شادی کیلئے کسی بھی خاتون کیلئے مالی طور پر مستحکم
نوجوان اولین پسند ہوسکتا ہے کیونکہ گھر بسانے کیلئے پیسہ ایک بہت ضرور چیز
ہے اور جہاں مالی استحکام ہو وہاں انتخاب کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ |
|
|
|
سماجی اور دوستانہ |
خواتین اکھڑ مزاج اور الگ تھلگ رہنے والے مرد کو زیادہ
پسند نہیں کرتیں بلکہ سماجی طور پر فعال اور دوستانہ رویہ رکھنے والے
نوجوان خواتین کے نزدیک زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ |
|
اعتماد |
کسی بھی مرد میں اس کا اعتماد اس کی شخصیت کا آئینہ
ہوتا ہے، اگر آپ کے اندر اعتماد نہیں تو آپ چھوٹی چھوٹی باتوں کیلئے بھی
پریشان ہوسکتے ہیں لیکن اگر آپ کے اندر اعتماد ہو تو آپ چٹانوں سے بھی
ٹکرا سکتے ہیں اور خواتین بھی اعتماد والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ |
|
صفائی اور نفاست |
اکثر نوجوان اپنے ظاہری شباہت پر زیادہ توجہ نہیں دیتے
اور کپڑوں کا انتخاب بھی نہایت نامناسب ہوتا ہے اور ایسے مردوں کو خواتین
زیادہ پسند نہیں کرتیں کیوں کہ آپ چاہے عام شکل و صورت کے مالک ہوں آپ کا
پہناوا اور نفاست آپ کو پسندیدگی کے معیار پر پہنچا سکتی ہے۔ |
|
|
|
دوستی اور
وفاداری |
کسی بھی رشتے کی مضبوطی اور پائیداری کیلئے
وفاداری لازمی ہے اور اگر آپ دوستانہ رویہ رکھنے والے انسان ہیں تو یقیناً
آپ ایک اچھے ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ خواتین دوستانہ انداز
میں بات چیت اور وفا داری کرنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ |