بابا پر دھاوا

وجیہ حقانی اور علینہ حقانی اپنے بابا پر دھاوا بولتے ہوئے

یہ دونوں میری بچیاں ہیں. میرا کل اثاثہ. سویرے سویرے مجھ پر دونوں نے دھاوا بول دیا ہے.

میں مولوی ہوں اور دیامر کا بھی ہوں. ہم پر بحیثیت مولوی بھی الزام ہے اور بحیثیت دیامری بھی کہ ہم بیٹیوں کو نہیں چاہتے، ان کے حقوق و ناموس کا خیال ہی نہیں. انہیں کچھ سمجھتے ہی نہیں.

واللہ یہ الفاظ سن کر دل چیر جاتا ہے. یہ الفاظ ہمیشہ ان لوگوں کی طرف سے سننے میں آتے ہیں جو بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوتے ہیں اور خود کو تعلیم یافتہ کہلانے کے ساتھ ماڈرن بھی کہتے ہیں.

مجھے ہمیشہ ایسے گٹے پٹے الفاظ سن کر شدید تکلیف ہوئی ہے. مجھے کیا ہر اس دیندار مرد کو تکلیف ہوئی ہوگی جن کے بارے بغیر تحقیقات اور ہلکی سی سروے کے باوجود اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہو.

یہ دونوں بچیاں ہر وقت مجھ پر دھاوا بول دیتی ہیں. مجھ پر، میرے بوڑھے ابا پر بھی کھاتے پیتے، سوتے جاگتے یہاں تک کہ نماز پڑھتے ہوئے بھی دھاوا بول دیتی ہیں. سر پر چڑھ لیا، جیب سے سب کچھ اتار لیا. منہ میں لگے پیتے ہوئے پانی کو چھین کر پی لیا، ہاتھ سے لقمہ اچک لیا. بوٹ سمیت اچانک دسترخوان پر چڑھ لیا، سوتے ہوئے پیٹ پر چھلانگ لگا لیا. کھبی کھبی غصے میں ننھے ننھے ہاتھوں سے مارنا شروع کیا، سنتے فون کو چھین لیا. اب اس وقت بھی یہ چند سطور لکھنے نہیں دے رہی ہیں. بار بار موبائل چھین رہی ہیں . نہ جانے ہم باپ بیٹے کو ان کی کون کون سی ادائیں سہنی پڑتی اور جواب میں صرف مسکرانا پڑتا ہے یا گلے سے لگانا پڑتا ی گود میں اٹھائے باہر لے جانا ہوتا انہیں رام کرنے کے لیے. یہی ہر باپ دادا کا معمول ہوتا ہے.

ایسے میں کوئی ناہنجار بیٹی سے محبت نہ ہونے، اس کے حقوق کا خیال نہ رکھنے، گھر میں قید کرنے اور نہ جانے کیا کیا الزام لگائے جائے، تو کیا گزرتی ہوگی کوئی صاحب دل ہی محسوس کرسکتا ہے.

الزام لگانے والوں کا شاید دل نہیں ہوتا یا پھر کوئی اور ایجنڈا. بہرحال! آپ بے جا الزامات لگا کر بے حد تکلیف پہنچا رہے ہو. اللہ ہی تم سے حساب لے گا. ہم اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 444732 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More