سولر سسٹم لگوانے جا رہے ہیں تو ٹہریں! پہلے اس میں ہونے والے فراڈ کے بارے میں جانیں

image
 
آج کل توانائی کے روائتی وسائل کے بجائے متبادل ذرائع کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے۔ ماضی میں بجلی کے بغیر جینا ممکن تھا مگر آج کل کے دور میں بجلی کے بغیر ایک گھنٹہ بھی گزارنا ممکن نظر نہیں آتا ہے- جس کی وجہ سے اس کے استعمال میں اور طلب میں بہت اضافہ ہو گیا ہے اور رسد میں کمی کے سبب لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے- یہی وجہ ہے کہ لوگ اب سولر کے استعمال کی طرف مائل نظر آتے ہیں-
 
سولر سسٹم کے فوائد
سولر سسٹم میں گھر کی چھت پر سولر پینل لگا کر سورج سے ملنے والی حرارت کی مدد سے بجلی بنائی جا سکتی ہے جس کو گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے- اس سسٹم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نظام صرف ایک دفعہ کا خرچہ ہوتا ہے اور اس کے بدلے میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل سکتی ہے-
 
کے پی کے گورنمنٹ کا احسن قدم
اس حوالے سے سب سے پہلا قدم کے پی کے گورنمنٹ نے اٹھایا ہے جس نے لوگوں کو نہ صرف سولر پینل سے بجلی بنانے کی تحریک دی بلکہ ان کے استعمال سے زيادہ بجلی خریدنے کی بھی پیش کش کی ہے- جس کی وجہ سے جن لوگوں نے سولر پینل لگا رکھے ہیں وہ دن بھر سولر بجلی استعمال کرتے ہیں اور فاضل بجلی ایک میٹر کے ذریعے حکومت کو منتقل کر دیتے ہیں-
 
اس کے بدلے میں حکومت رات کے وقت ان کو بجلی فراہم کرتی ہے جس کے بل کی ایڈجسٹمنٹ ان کے بل میں دی گئی بجلی کی طرف سے کر دی جاتی ہے- جس وجہ سے کے پی کے میں سولر پینل لگانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے-
 
image
 
سولر سسٹم کی خریداری میں فراڈ
جیسے جیسے اس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فراڈ کی بھی شکایات عام ہو رہی ہیں- اس حوالے سے ماہرین کے مطابق کیا کیا فراڈ ہو سکتےہیں وہ ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
سولر پینل میں فراڈ
سب سے پہلا فراڈ سولر پینل کا فراڈ ہوتا ہے جو کہ اس سارے سسٹم کا 70 فیصد ہوتا ہے سولر پینل کی خریداری میں سب سے پہلا خیال اس کی کوالٹی کا رکھنا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ عام طور پر کمپنیاں گارنٹی تو بارہ سال کی دیتی ہیں مگر پینل ایک سال بعد ہی کام کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے-
 
اس وجہ سے اس کی خریداری سے قبل سب سے پہلے اس کے کوالٹی ڈاکیومنٹ کو چیک کرنا ضروری ہوتا ہے جو کہ باقاعدہ مستند کمپنی سے ہونے چاہیے ہیں- اور جس میں اس بات کا ثبوت ہو کہ ان پینلز کو چیک کیا جا چکا ہے- اگر پینل ہلکی کوالٹی کا ہوگا تو ایک سال بعد ہی وہ خراب ہو جائے گا اور اس کو بدلنا پڑے گا-
 
انورٹر میں فراڈ
دوسرا فراڈ اس کے انورٹر میں کیا جاتا ہے جس کا ڈبہ تو مستند کمپنی کا ہوتا ہے مگر اندر سے پینل تبدیل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی بنانے کی صلاحیت مناسب انداز میں نہیں رکھے گا اور آپ کو شکایت ہو گی-
 
image
 
ہلکی کوالٹی کی تاروں کا استعمال
اس سسٹم کو انسٹال کرتے ہوئے اگر ہلکی کوالٹی کی تاریں استعمال ہوں گی تو وہ جلد گرم ہو جائیں گی اور اس کی وجہ سے سولر بجلی استعمال کرنے والی اشیا جن میں پنکھے لائیٹیں اور مشینری شامل ہے بار بار خراب ہو گی جس سے بھی اخراجات میں بھاری بوجھ آسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: