اب انسان بھی واشنگ مشین میں دھلیں گے٬ جاپانی کمپنی کی تہلکہ خیز ایجاد جو انقلاب برپا کر دے گی

image
 
باتھ روم اور کچن سے متعلق مصنوعات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی سائنس نے حال ہی میں انسانوں کے لیے واشنگ مشین تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔
 
آپ شاید اس بات پر یقین نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ انسانی واشنگ مشین کا تصور نیا نہیں ہے- 1970 کے اوساکا ایکسپو میں، جاپانی الیکٹرانکس کمپنی سانیوالیکٹرک نے اپنے 'الٹراسونک باتھ' کی نمائش کی، یہ ایک ایسی انسانی واشنگ مشین تھی جو مکمل طور پر خودکار 15 منٹ کے چکر کے دوران نہ صرف صارف کو صاف کرتی بلکہ اس کا مساج اور اسے خشک بھی کرتی۔
 
تاہم یہ تصور کبھی بھی تجارتی مصنوعات کے طور پر شروع نہ ہوسکا لیکن اب ایک اور جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی نے 2025 تک انسانی واشنگ مشین کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے-
 
image
 
اوساکا میں قائم سائنس کمپنی لمیٹڈ، جو کہ باتھ روم اور باورچی خانے کی ٹیکنالوجی میں اپنی بہت سی مصنوعات کے لیے مشہور ہے نے اب انسانی واشنگ مشین کا اپنا ورژن بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
 
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری تیار کردہ مشین کا مقصد صرف صارف کے جسم کو اچھی طرح صاف کرنا ہی نہیں بلکہ اسے ایک ایسی جگہ فراہم کرنا بھی جہاں وہ کچھ لمحات سکون کے گزار سکے- یہاں صارفین پانی پر چلتی تصاویر اور موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے-
 
واشنگ مشین میں نصب سینسرز انسانی اعصاب کی جانچ اور پیمائش کرسکیں گے جبکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی صارف کو ممکنہ حد تک آرام دہ ماحول فراہم کرنے میں استعمال ہوگی-
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمپنی کے چئیرمین کی عمر صرف اس وقت 10 سال تھی جب پہلی مرتبہ سانیو کی اصل انسانی واشنگ مشین کی اوساکا میں نقاب کشائی کی گئی تھی۔ وہ اس ایجاد سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگر کبھی موقع ملا تو اس میں بہتری لائیں گے۔
 
 
کمپنی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ سال 2024 تک ای فعال انسانی واشنگ مشین بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جسے 2025 کی اوساکا ایکسپو میں نمائش پیش کیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: