|
|
ویسے تو آج کل ہمارا پورا ملک کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے
سبب صدمے کا شکار ہے۔ کرکٹ سے دلچسپی ہمارے ملک کے نوے فی صد آبادی کو ہے
مگر بد قسمتی سے ہماری ٹیم کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا کھیل پیش کرتی ہے
جو کہ لوگوں کو سخت ناامیدی کا شکار کر دیتی ہے۔ کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکست
کو دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا کہ عوام کی توجہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والے
کچھ ایسے کھیلوں کی طرف مبذول کروائی جائے جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ
عجیب و غریب بھی ہیں مگر دنیا کے بہت سارے لوگ ان کو بہت دلچسپی سے کھیلتے
ہیں- |
|
1: تین پہیوں والی
سائیکل کی ریس |
دنیا کی کئی جگہوں پر کھیلی جانے والی تین پہیوں والی یہ
ریس جو کہ بڑے لوگ چھوٹے بچوں کی سائیکل پر بیٹھ کر کھیلتے ہیں اس کھیل کا
سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس کھیل کو انسان عام کپڑے پہن کر نہیں کھیل
سکتا بلکہ اس کو کھیلنے کے لیے خوبصورت اور عجیب و غریب لباس پہننا بھی
ضروری ہے- |
|
|
2: غباروں میں گھس کر فٹ
بال کھیلنا |
ویسے تو دنیا کے اندر فٹ بال کو سب سے مقبول کھیل ہونے
کا اعزاز حاصل ہے مگر دنیا کے کچھ حصوں میں یہ کھیل ایک انوکھے انداز میں
کھیلا جاتا ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑی پلاسٹک کے غباروں میں گھس جاتے ہیں اور
اس کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہیں جس سے اس کھیل اور کھلاڑيوں کے گرنے سے ایک
عجیب منظر دیکھنے میں آتا ہے مگر یہ کافی دلچسپ ہوتا ہے- |
|
|
3: مینڈک ریس |
عام طور پر ہر ریس کا یہ اصول ہوتا ہے کہ جو سب سے پہلے
پہنچ جاتا ہے اس کو فاتح تصور کیا جاتا ہے مگر مینڈک ریس کے لیے جلدی
پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اصول بھی ہوتا ہے جس کو ماننا ہر کھلاڑی کے
لیے لازمی ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے مینڈک کی طرح اچھلنا- |
|
|
4: گھڑ سواری کے بجائے شتر مرغ سواری
|
گھڑ سواری کی ریس دنیا کے قدیم ترین کھیلوں میں سے ایک ہے عرب ممالک میں
شتر سوار یعنی اونٹوں کی ریس بھی کافی مشہور ہے مگر حالیہ دنوں میں کئی
ممالک میں شتر مرغ کی دوڑ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ان پرندوں کو بھی
ریسنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے- |
|
|
5: بھیڑ پر دوڑ |
یہ کھیل خاص طور پر چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور ان کو
زيادہ سے زيادہ دیر تک بھیڑوں پر سواری کرنی ہوتی ہے اور بغیر گرے منزل تک
پہنچنا ہوتا ہے- معصوم بچوں کی وجہ سے یہ ریس بھی دنیا کے کچھ علاقوں میں
کھیلی جا رہی ہے- |
|
|
6: جلتے ہوئے ٹوائلٹ رول کے ساتھ ٹینس
|
دنیا میں اس وقت تیز رفتاری کے ساتھ کھیل کا فیصلہ کرنے کے سبب مختلف
کھیلوں کے دورانیہ کو مختصر سے مختصر کیا جا رہا ہے- ٹی 20 میچز اسی کا
ثبوت ہیں ایسی ہی تبدیلی حالیہ دنوں میں ٹینس کی گیم میں بھی کی گئی ہے جو
جلتے ہوئے ٹوائلٹ رول کے ساتھ کھیلی جاتی ہے اور اس میں گیند کی جگہ جلتے
ہوئے ٹوائلٹ رول کا استعمال ہوتا ہے اور کھیل کا فیصلہ اس کے جلنے کے دوران
ہی ہو جاتا ہے- |
|
|
امید ہے کہ دنیا میں کھیلے جانے والے یہ حیرت انگیز کھیل آپ کو بھی پسند
آئیں گے اور آپ بھی کرکٹ کے بجائے دوسرے کھیلوں کی طرف توجہ دینا شروع کریں
گے- |