انڈیا تو سیمی فائنل اکیس سال پہلے ہی جیت چکا تھا، انڈیا نے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی کیا خواب دیکھنے شروع کر دیے

image
 
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 اپنے اختتامی مراحل میں آن پہنچا ہے۔ معجزاتی طور پر سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم بروز بدھ نیوزی لینڈ سے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پنجہ آزمائے گی جبکہ بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے 11 نومبر کو ہوگا۔
 
ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن اس فیصلہ کن گھڑی سے پہلے کئی پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں۔ لیکن بھارتی شائقین اس میچ کو لگان 2 کا نام دے رہے ہیں۔
 
image
 
بیشتر قارئین اس نامور فلم کے بارے میں جانتے ہوں گے جس میں مرکزی کردار عامر خان نے نبھایا تھا۔ فلم 1983 کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جہاں گاؤں قحط سالی سے متاثر تھے لیکن وہاں کا راجا انگریز افسروں کا کرکٹ میچ دیکھنے میں مشغول تھا۔ بھوون کا کردار نبھانے والے عامر خان اپنی شکایت لے کر پہنچتے ہیں تو ایک انگریز افسر سے بحث ہو جاتی ہے جسکے جواب میں وہ گاوں والوں کو ان سے میچ جیت کر دکھانے کا کہتا ہے۔ اور ساتھ ہی شرط رکھتا ہے کہ جیتنے کی صورت میں انکا تین سالوں کا ٹیکس معاف کر دیا جائیگا۔ بھوون کی ٹیم کافی تگ و دو کے بعد میچ جیت کر اپنا ٹیکس بھی معاف کروالیتی ہے ساتھ ہی زوردار بارش سے گاوں میں قحط سالی کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔
 
کیا بھارت یہ میچ پہلے ہی جیت چکا ہے؟
 
image
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کرکٹ فینز پہلے ہی نتیجہ اخذ کیے بیٹھے ہیں۔ ان کے مطابق لگان فلم کی طرح جیت یقینی ہے۔
 
شاندار سیمی فائنل
 
image
 
ایک صارف کے مطابق یہ سیمی فائنل لگان جیسی بلاک بسٹر فلم کی طرح ہوگا۔
 
گوورن یا سوریا کمار یادوو؟
 
image
 
لگان میں اپنی انوکھی بیٹنگ سے میچ کھیلنے والے گوورن کو کچھ صارفین نے سوریا کمار کا استاد قرار دے دیا۔
 
انگلینڈ کے وزیراعظم کے لیے نئی مشکل
 
image
 
بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اس میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟ ایک صارف کا معصومانہ سوال
 
امپائر کی تبدیلی
 
image
 
ایک ٹوئٹر صارف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس میچ میں رچرڈ کیٹل بوروگ آن فیلڈ امپائر نہیں ہوں گے کیونکہ انکی موجودگی میں بھارت ناک آؤٹ میچ کبھی جیت نہیں سکا۔
 
اس معرکے کا نتیجہ لگان فلم جیسا ہی ہوگا یا نہیں یہ تو بروز جمعرات ہی معلوم ہوگا لیکن بطور پاکستانی شائقین ہماری دعا ہے کہ ہماری ٹیم کا ٹاکرا فائنل میں بھارت سے نہ ہو-
YOU MAY ALSO LIKE: