فرقہ پرستی: انٹیلکچول اور سول سوسائٹی

سٹی ہسپتال گلگت میں ڈاکٹر عمران صاحب اور ڈاکٹر اعجاز ایوب صاحب کے درمیان لڑائی ہوئی. امید ہے بہت جلد ان کے درمیان صلح کروا دی جائے گی. اگر صلح نہ ہوئی تو سروسز رولز موجود ہیں. سرکاری نظام ہے. دونوں سے تفتیش ہوگی اور ہنگامہ میں موجود دیگر لوگوں سے بھی. تمام شواہد کمیرے اور موبائل کے ریکارڈ میں موجود ہونگے. جن جن کی غلطی ہوگی سزا مل جائے گی.اور ملنی بھی چاہیے. قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے.

مگر آپ لوگوں کی لگائی ہوئی فرقہ واریت کے اثرات بہت دیر تک رہیں گے. نوخیز ذہنوں کو فرقہ واریت کے لیے مواد ملتا رہے گا. اور بدقسمتی سے یہ سب کچھ سول سوسائیٹی اور خود ساختہ انٹیلکچول کی طرف سے کیا جارہا ہے.

اگر یہ دونوں ڈاکٹروں کا مذہبی تعلق ایک فرقہ سے ہوتا تو سول سوسائٹی کی چڑیا اور انٹیلکچول کا ٹولہ یقینا ایسا ہنگامہ خیز مواد شئیر کرتا نہ ہی فرقہ پرستی پر ابھارتا.پھر تو انٹیلکچول شپ اور سول سوسائٹی کے اصل اصول اور فرائض انجام دیے جاتے.
خیر آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہوتی ہے کیجئے گا جناب.

باقی سٹی ہسپتال کے عملے کی کارستانیوں پر ہم نے اپنی رائے کل ہی صفا صفا دی ہے. ملاحظہ کی جاسکتی ہے. مگر اللہ سے دعا ہے کہ کسی بھی نام پر فرقہ واریت، علاقائیت اور تعصب سے بچائے.

سول سوسائٹی اور انٹیلکچول مشکل اور ہنگاموں کے دوران قوم اور نوجوان نسل کو ہنگامہ خیزی کی طرف نہیں لے جاتے بلکہ ان کی درست گائیڈ کی جاتی ہے. اخلاقیات کی بات کی جاتی. رول آف لاء یاد دلایا جاتا ہے. قانون کے تقاضے پورے کرنی کی تلقین کرتا اور یوں قوم اور نوجوان کو آگاہی بھی فراہم کرتا اور اخلاقیات اور قانون کے دائرے میں رہنے کی ترغیب بھی دیتا.اور اس کے لیے کوشش بھی کرتا ہے.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433614 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More