شیطان کے مکروفریب

شیطان مردود کے بارے میں معلومات اور وہ انسان کا کیسا دشمن ہے اس کا ذکر کیا گیا ہے

میرے محترم اور معزز پڑھنے والوں کو میرا آداب
آج کی میری تحریر ہمارے سب سے بڑے دشمن یعنی شیطان مردود کے بارے میں ہے جس کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی نے خود فرمایا کہ شیطان تمہارہ کھلا دشمن ہے ابلیس لعین کے پاس اللہ تبارک و تعالی کی عبادات سب سے زیادہ کرنے کا ریکارڈ موجود ہے وہ فرشتوں کا استاد مانا جاتا تھا آئیے سب سے پہلے میں آپ کو شیطان کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا چلوں کتابوں میں آیا ہے کہ یہ شیطان مردود
80 ہزارسال تک فرشتوں کا ساتھی رہا
40 ہزار سال تک جنت کا خزانچی رہا ۔
30 ہزار سال تک مقربین کا سردار رہا ۔
14 ہزار سال تک فرش کا طواف کرتارہا ۔
پہلے آسمان پر اس کا نام (عابد )تھا ۔
دوسرے پر (زاہد ) تیسرے پر (عارف )
چوتھے پر(ولی ) پانچوے پر (تقی )
چھٹے پر (خازن ) ساتویں پر (ازازیل )
اور اللہ رب العزت کی ایک نافرمانی کی وجہ سے اب قیامت تک اس کا نام شیطان ہے
میرے محترم یاروں جب شیطان مردود اللہ تبارک و تعالی کی نافرمانی کا مرتکب ہوا اور حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تو رب ذوالجلال نے اس کا سارا مقام ساری عبادات خاک میں ملادی اور جب ابلیس لعین نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کردیا تو اللہ تبارک وتعالی نے اس سے پوچھا کہ آخر تجھے کس بات نے میراحکم ماننے اور حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے روکاتواس شیطان مردود نے بڑے تکبرانہ انداز میں کہا کہ میں آدم علیہ السلام سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے لہذہ میرا مقام بلند ہے اللہ تبارک و تعالی اس کی یہ بات سن کر جلال میں آگیا اور غصے میں اس سے فرمایا کہ تجھے اپنی عبادات پر اتنا غرور ہے کہ آج تو مجھے تکبرانہ انداز میں اس طرح جواب دے گا تو آج سے تیرا شمار کافروں میں ہوگا نافرمانوں میں ہوگا اور میں تجھے حکم دیتا ہوں کہ یہاں سے نکل جا کیوں کہ تو نے میرے بنائے ہوئے بندے یعنی میرے نبی کی توہین کی ہے اور اپنے آپ کو اس سے عمدہ ظاہر کیا تیری ساری عبادات اور ریاضات میں تیرے منہ پر مارتا ہوں اس لیئے اب قیامت تک تجھ پر لعنت برستی رہے گی اور میرے بندے تجھ پر لانت ملاملامت کرتے رہیں گے اس سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ انبیاء کرام کو برا بھلا کہنا شیطانی عمل ہے تب شیطان مردود نے جب یہ سنا تو اس نے اللہ تبارک و تعالی کو چیلنج دیا اورعرض کیا کہ اے میرے رب ذوالجلال تو مجھے اس وقت تک مہلت دے جب ایک سور پہونکی جائے گی اور دنیا کی ساری مخلوق مر جائے گی اور جب دوسری سور پہونکی جائے گی تو سب کے سب دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں گے تب تک مجھے مہلت دے تو اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا تجھے مہلے دی میں نے لیکن پہلی سور پہونکنے تک جب ساری مخلوق ختم ہوجائے گی تو میں تیرا بھی خاتمہ کردوں گا اور جب دوسری سور پہونکنے پر سارے اٹھ کھڑے ہوں گے تب تو نہیں اٹھے گا لیکن تو تب تک دنیا میں رہکر کیا کرے گا تو شیطان مردود نے کہا کہ میں تیرے بندوں کے لئے گناء کو خوبصورت اور آراستہ کردوں گا میں انہیں تیری عبادت کی طرف مائل ہونے سے روکوں گا اور اپنے راستےپر چلنے کے لئے مجبور کردوں گا انہیں گمراہ کروں گا پھر وہ تیری عبادت سے دور ہوجائیں گے ہاں مگر وہ جو تیرے خاص اور چنے ہوئے بندے ہوں گے ان پر میرا وار کام نہیں کرے گااللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیں بھی اپنے خاص اور چنے ہوئے لوگوں میں شامل کرلے شیطان مردود کی بات سن کر اللہ تبارک وتعالی کی رحمت جوش میں آگئی اور فرمایا اے شیطان مردود سن لے میرا بندہ تیری باتوں میں آکر کوئی گناء کرجاتا ہے اور اگر وہ میری بارگاہ میں آکر دل سے سچی توبہ کرلے گا تو میں اس کے گناہوں کو معاف کردوں گا اور اسے بخش دوں گا جا میں تجھے اس دنیا کے حوالے کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ تو کیا کرتا ہے بس میرے محترم یاروں اس کشمکش کا نام ہی دنیا ہے آج اگر ہم دیکھیں کہ ہم کس کے کہنے پر عمل کررہے ہیں تو ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ شیطان مردود ہم پر کتنا حاوی ہے اور ہم سے کیسے کیسے گناہ کرواتا ہے اگر ہم دیکھیں تو ہمارے یہاں کرپشن عام ہے مال و دولت کی لالچ میں ہم کیا کچھ نہیں کرتے تمام رشتوں ناتوں کو بالائے طاق رکھکر ہم سب کچھ حاصل کرنے کی تک و دو میں اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ جائز ناجائز صحیح اور غلط کا اندازہ تک نہیں رہتا ملاوٹ رشوت قرض اور سود جیسی برایوں میں آج ہر انسان ڈوبا ہوا ہے اور یہ سارے کام شیطان کو خوش کرنے کے لئے کافی ہیں۔

میرے معزز پڑھنے والوں آج کی اس تحریر میں میں نے کوشش کی ہے کہ شیطان مردود کے بارے میں کچھ معلومات ایسی فراہم کروں جونظروں سے کم گزرتی ہیں اور ابلیس کے شیطان بننے اور قیامت تک رہنے کی مہلت کا ذکر کروں انشاء اللہ اگلی تحریر میں شیطان لعین کے ناپاک عزائم اور اس کے مکرو فریب کا تذکرہ کریں گے کہ وہ کس طرح انسان پر غالب آتا ہے اور کس طرح ان کوگناہوں میں مبتلہ کرکے ان کو اپنے راستے پر چلاتا ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شیطان مردود کے مکروفریب سے بچائے اور اپنی خوب سے خوب عبادات کرنے میں مصروف عمل رکھے آمین
 

محمد یوسف راہی
About the Author: محمد یوسف راہی Read More Articles by محمد یوسف راہی: 174 Articles with 142944 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.