|
|
ویسے تو آج کل کے دور میں ہر فرد ہی سوشل میڈیا پر کچھ
نہ کچھ دیکھتے ہوئے نظر آتا ہے مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ
ہماری زندگی کو آرٹیفیشل انٹلی جنس یا مصنوعی ذہانت کے جن نے اپنے قابو میں
کیا ہوا ہے جو ہر وقت ہمارے دماغ کو پڑھتا رہتا ہے اور اس کے بعد ہمیں
ہماری دلچسپی کے مطابق وہی کچھ دکھاتا ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں- ویسے تو
ہر فرد کی وال پر اس کی دلچسپی اور شوق کے مطابق چیزیں نظر آتی رہتی ہیں
مگر کچھ چیزیں مشترکہ پسند کی بھی ہوتی ہیں ایسی ہی کچھ چیزوں کو ہم آپ کو
رکھانے کے لیے لائے ہیں امید ہیں آپ کو بھی پسند آئيں گی- |
|
1: جب ہم خوش ہیں تو کسی
کی پروا کیوں کریں |
عام طور پر بارات کو لے جانے والی گاڑی ہر فرد اپنی
حیثیت سے بڑھ کر کرائے پر یا دوستوں سے مانگ کر لیتا ہے- اس کے بعد اس گاڑی
کی دھلائی ہو کر اس کے کونے کونے کو نہ صرف چمکایا جاتا ہے بلکہ اس کو
پھولوں سے بھی سجایا جاتا ہے- مگر ہم دعویٰ کے ساتھ کہتے ہیں کہ ایسی بارات
آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔ یہ کوئٹہ کے کسی علاقے میں لے جائی جانے
والی ایک بارات ہے- |
|
|
2: بچپن کی نظمیں انسان
ساری عمر نہیں بھولتا |
اگر آپ کا تعلق 90 کی دہائی سے ہے تو پھر آپ کی وال پر
یقینا کوئی نہ کوئی ایسی پوسٹ ضرور دکھائی دیتی ہوگی جس کا تعلق آپ کے بچپن
سے ہوتا ہوگا تو یہ دیکھیں اور اپنے بچپن کی یادوں میں گم ہو جائيں- |
|
|
3: شادی کی تیاریاں کر
رہے ہیں تو دعوت نامے کا ڈیزائن یہاں سے دیکھیں |
اگر آپ شادی کے اس سیزن یعنی دسمبر میں شادی کرنے جا رہے
ہیں تو آپ کی وال پر ایسے مناظر تو بار بار آرہے ہوں گے- دنیا کا مختصر اور
سستا ترین دعوت نامہ ملاحظہ فرمائيں- |
|
|
4: سیاسی لوگوں کی وال سے ایک تحفہ |
ویسے تو ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ یہان ہر فرد سیاسی امور کا ماہر،
معیشت دان اور کرکٹ کا کوچ ہے یہاں تک کہ ہمارے تو رکشے والے بھی غیر سیاسی
نہیں ہیں- |
|
|
5: اچھے لوگوں سے دنیا ابھی خالی نہیں ہوئی
ہے |
نیک لوگوں کی وال پر ایسے مناظر اکثر نظر آتے ہیں اور دل بے ساختہ ایسے
لوگوں کی تعریف پر مجبور ہو جاتا ہے- |
|
|
6: بیٹے کے انتظار میں کھڑا بوڑھا باپ |
جوان بیٹے کا دور ہونا باپ کی کمر کو وقت سے پہلے دوہرا کر دیتا ہے ایسے
میں جب اس بیٹے کی امید ہو تو باپ کا انتظار کیسا ہوتا ہے دل نرم کر دینے
والا منظر دیکھیں- |
|
|
7: بات تو سچ ہے مگر ۔۔۔۔۔ |
اور ہماری وال سے آپ کے لیے ایک ایسا پیغام جس کو یاد رکھ کر آپ نہ صرف
اپنی صحت بہتر کر سکتے ہیں بلکہ رشتے بھی سنوار سکتے ہیں- |
|
|
امید ہے کہ ہماری وال پر آنے والے یہ پیغامات آپ کو پسند آئے ہوں گے اب آپ
میں سے ہر فرد اپنی وال پر آنے والے کچھ پیغامات شئير کریں- |