زمین کے ٹکڑے پر بھائی بھائی کا دشمن، باپ نے جھگڑے والی زمین پر ایسا کیا کر دیا کہ رہتی دنیا تک مثال بن گیا

image
 
اس دنیا کے بننے سے لے کر آج تک بزرگوں کا یہ کہنا ہے کہ تین "ز" ایسے ہیں جو ہمیشہ سے بھائيوں کو بھائيوں سے لڑوانے کا سبب بنے ہیں ۔ ایک زر ، ایک زن اور ایک زمین ۔ یہ تینوں چیزیں ایسی ہیں جو کہ خون کے رشتوں کی ایک دوسرے سے شناخت کو اجنبی بنا دیتی ہیں-
 
حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے ہابیل اور قابیل کے درمیان ہونے والے سب سے پہلے جھگڑے سے لے کر آج کے دن تک بھائی بھائی سے کبھی دولت کے لیے کشت و گریبان نظر آئے تو کبھی زمین کے ٹکڑے اور جائيداد کے حصول کے لیۓ ایک دوسرے کا خون تک بہانے کے لیے تیار ہو گئے-
 
پنجاب کے ایک گاؤں میں عبرت کا نشان
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے اس تصویر میں دو قبریں ایک دوسرے کے قریب بنی ہوئی نظر آرہی ہیں یہ جگہ بظاہر دیکھنے میں کوئی قبرستان نظر نہیں آرہا ہے-
 
یہ جگہ پنجاب کے علاقے وسندے والی ہے جہاں پر زمین کے ایک ٹکڑے پر دو بھائيوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوااور جھگڑا اس حد تک بڑھا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا-
 
صرف ایک ٹکڑے زمین کے لیے ان دونوں بھائيوں کی دشمنی کے نتیجے میں گولیاں چلیں جس کے سبب دونوں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-
 
image
 
زمین کا ٹکڑا وہیں رہ گیا مگر بیٹے چلے گئے
ایک باپ کے لیے اس سے بڑی تکلیف کی بات کیا ہوگی کہ اس کے دونوں بیٹے ایک زمین کے ٹکڑے کی خاطر جان سے چلے گئے اور وہ زمین کا ٹکڑا جہاں تھا وہیں رہ گیا-
 
دنیا والوں کے لئے عبرت ناک پیغام
اس باپ نے دنیا کو سبق دینے کے لیے ان دونوں بھائیوں کو اسی قطعہ زمین پر دفن کر دیا جس کی خاطر ان دونوں نے اپنی جان دی وہ زمین آج کسی کی بھی نہیں اور اس زمین پر حق جتانے والا بھی کوئی نہیں رہا-
 
یاد رکھیں یہ دنیا میں سب سے اہم یہ رشتے ہوتے ہیں جو کہ خون کے ہوتے ہیں۔ زر ، زن اور زمین اس دنیا میں رہ جانے والی چیزیں ہوتی ہیں ان کی خاطر اپنے قریبی رشتوں کو دشمن بنانا ایک شیطانی عمل سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ہے۔
 
image
 
انسان جب قبر میں جاتا ہے تو وہ بادشاہ ہو یا فقیر ہو اس کو صرف دو ٹکڑے کفن کے اور دو گز زمین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا ہے- ایک ہی قطعہ زمین پر موجود یہ دو قبریں ان تمام افراد کے لیے ایک سبق ہے جو کہ مال و دولت کے سبب اپنے قریبی رشتوں سے دشمنی رکھ کر بیٹھے ہیں اور دنیا کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: