اف موبائل چارجر کی تار ہر روز خراب، اب اپنے موبائل چارجر کو آسانی سے خود ٹھیک کریں اور پیسے بچائيں
|
|
آج کل کے دور میں ہر انسان کی جان اس کے ہاتھ میں موجود
موبائل فون میں ہوتی ہے۔ اور اس موبائل فون کی جان اس کے چارجر میں ہوتی ہے
اور اکثر یہ چارجر غلط طریقے سے استعمال کے سبب خراب ہو جاتا ہے اور سب کی
جان ہی نکل جاتی ہے- اور پھر چارجر کی تار خراب ہونے پر یا تو نئی ڈيٹا
کیبل خریدنی پڑتی ہے یا پھر نیا چارجر بھی خریدنا پڑے گا- |
|
چارجر کی
تار گھر بیٹھے مرمت کرنے کا طریقہ |
اگر آپ کے موبائل کا ایڈاپٹر درست کام کر رہا ہو مگر
ڈیٹا کیبل پن کے پاس سے خراب ہو گئی ہو تو ہر بار نئی ڈیٹا کیبل خریدنے کے
بجائے اس کو آپ گھر بیٹھے بھی ٹھیک کر سکتے ہیں- |
|
|
|
جس کے لیے ایک اسٹرا یا پلاسٹک کی ٹیوب کا چھوٹا سا ٹکڑا لے لیں اس کو
لمبائی کے رخ پر بیچ میں سے کاٹ لیں- اس کو ڈيٹا کیبل کی پن کے قریب اس حصے
پر لگا لیں جہاں ٹوٹا ہوا جوڑ موجود ہے مگر اس سے پہلے اس جوڑ کو اچھی طرح
جوڑ لیں- |
|
اس ٹیوب کو جوڑ کے اوپر لگانے کے بعد چیک کریں کہ اب چارجنگ ٹھیک ہو رہی ہے
تو اس کے بعد ہئير ڈرائی سے درمیانی درجہ حرارت پر اس ٹیوب یا اسٹرا کو گرم
کر لیں تاکہ وہ مکمل طور پر جوڑ کے ساتھ چپک جائے- اس کے بعد اس کو استعمال
کریں اور فائدہ اٹھائيں- |
|
|
|
چارجر کی تار جوڑنے کا
دوسرا طریقہ |
اس طریقے میں لیکوئیڈ گلیو کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس
طریقے میں ٹوٹے ہوئے جوڑ والی جگہ کو چوڑ کر اس جگہ پر گرم گلیو کی تھوڑی
سی مقدار لگا لیں یا پھر نوٹ چپکانے والی ٹیپ اس جگہ پر جوڑ کے اوپر لگا
لیں- کچھ دیر تک چھوڑ دیں تو گلیو خشک ہو کر سخت ہو جائے گی یہ طریقہ عام
طور پر ان جوڑوں کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو بار بار مڑتے ہیں- |
|
کیبل کی تار
کو خراب ہونے سے بچانے کے طریقے |
1: چارجر کی کیبل کی تار کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے
دو اسپرنگ لے کر پن کے قریب جوڑ والی جگہ کے گرد اس طرح لپیٹ دیں کہ وہ مڑ
نہ سکیں- اس طرح سے کیبل کی تار ٹوٹنے سے محفوظ رہے گی اور چارجر لمبے عرصے
تک کام کرے گا- |
|
|
|
2: دوسرے طریقے کے لیے آپ کو ایک پنسل درکار ہوگی اور
چارجر کی تار کا وہ حصہ جو پن سے الگ ہوتا ہے اس کو اس پنسل کے گرد اس طرح
لپیٹ لیں کہ وہ ایک اسپرنگ کی شکل اختیار کر لے اس کے بعد ہئیر ڈرائیر سے
اس تار کو ہلکی ہلکی حرارت دیں- |
|
|
|
اس کے بعد تھوڑی دیر تک اس کو ٹھنڈا ہونے دیں
پھر تار کے درمیان سے پنسل کو نکال دیں جس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ تار
اسپرنگ نما شکل اختیار کر لے گا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ چارجر کی
تار کے پن والے حصے پر اب دباؤ نہیں پڑے گا اور وہ ٹوٹنے سے بچی رہے گی- |
|
|
|