رشتہ اپنی مہار دوسرے کے ہاتھ تھما دینے کا نام

ایک لڑکی کہنے لگی میں نے اپنی منگنی اس لئے توڑی کے میرا منگیتر مجھ پر پابندیاں لگاتا تھا فیس بک ، انسٹاگرام پر لوگوں کو ایڈ کرنے سے روکتا تھا اصل میں اسے مجھ پر یقین نہیں تھا تو مجھے ہنسی آئی ایک رشتے کی سچائی اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں وہ آپ کے لئے کتنا پروزیسو ھے اگر آپ کسی سے ریلیشن شیپ میں ہیں اور اسے فرق ہی نہیں پڑتا کہ آپ کی فرینڈ لسٹ میں کون لوگ ہیں آپ کس قسم کی پکچرز اپ لوڈ کرتی ہیں اور لوگوں سے کمنٹ میں کس طریقے سے بات کرتی ہیں تو پھر یقیناً آپ کو محض ٹائم پاس کے لئے رکھا گیا ھے رشتے کی بنیاد ہی اپنی مہار دوسرے کے ہاتھ میں تھما دینے کا نام ھے جو آپ کے ساتھ مخلص ہوگا اسے آپ کی عمل آپ کے کردار کی فکر ہوگی وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ اس کی محبت، اس کی منگیتر حد سے تجاوز کرے،

اور یار یہ دوست ہیں کیا۔۔۔؟؟؟
جس چیز کی ہمارا مذہب، ہمارا سماج، ہماری تربیت، ہمارے والدین اجازت نہیں دیتے ہیں اس چیز کے پیچھے اپنے سگے رشتوں کو چھوڑ دینا کہاں کی عقل مندی ھے اکثر لڑکیوں کو یہ لگتا ھے وہ یہ کہتی ہیں کہ فلاں ہمارا دوست ھے بس دنیا کا کوئی مذہب اٹھا کر دیکھیں دنیا کی سب سے نفسیاتی کتب سب سماجی حدود سب اخلاقی اقدار جنس پر لکھی گئی کتابوں کو اٹھا کر دیکھیں یہی لکھا ہوگا کہ مرد اور عورت کبھی دوست نہیں ہوتے ہیں مجھے اس دن کسی نے بتایا کہ ان کی بھابھی تین بچوں کو چھوڑ کر چلی گئیں کہ شوہر فیس بک استعمال نہیں کرنے دیتا ھے یعنی ہم اس قدر حقیقت سے دور اور خوابوں کو دلداہ ہو چکے ہیں کے حقیقت ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے،

لڑکیاں سالار سکندر جہاں سکندر کی تلاش میں منگنیاں توڑ رہی ہیں یار ناولز کو تفریح طبع تک رکھو حقیقت اور چیز ہوتی ھے حقیقت میں کوئی پر فیکٹ نہیں ہوتا کوئی مردانہ وجاہت کا نمونہ نہیں ہوتا کوئی محبت کے لئے نہیں مرتا کوئی دنیا سے ایک لڑکی کے لئے نہیں ٹکراتا اپنے رشتوں کی پہچان کرو بھٹکے ہوئے لوگوں کو در در کی ٹھوکروں کے سوا کچھ نہیں ملتا بھٹکنا ہی ھے تو پھر کھل کر بھٹکو گناہ کرو تو اس پر کوئی منافقت بھری نیکی کا پردہ نہ ڈالو ببانگ دھل کہو میں برا ہوں نہیں تو خوابوں کے پیچھے اندھا دھند نہ بھاگو کہ جب گرو اور آنکھ کھلے تو تم تماشہ بنے ہوئے ہو دہلیز آئی خوشیوں کو مت دھتکارو ورنہ زندگی تمہیں ایسا دھتکارے گی کہ کسی قابل نہیں رہو گی زندگی میں رہنا سیکھو رشتوں کی قدر کیجیے اور انکی گہرائی کو سمجھو کون وقت گزاری کر رہا ہے اور کون وفاداری عمل سب کچھ بتا دیتا ہے یہ مناسب بات ھے اگر تم سمجھو تو۔۔۔
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 168028 views Civil Engineer .. View More