|
|
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے لمبا جانور کون سا ہے؟
اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں جس کی لمبائی کے بارے میں آپ جان کر حیران رہ
جائیں گے- |
|
دنیا کا سب سے لمبا جانور ایک سائفونوفور (siphonophore)
ہے، جس کا تعلق جیلی فش اور مرجان سے ہے۔ اس جانور کو ایک تحقیقاتی ٹیم نے
دو سال قبل ننگالو کوسٹ کے ساحل پر زیرِ آب علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ
طویل تلاش کے دوران دریافت کیا تھا، |
|
یہ مقام مغربی آسٹریلیا کے ساحل سے دور ایک محفوظ علاقہ
ہے جو براعظم کی سب سے بڑی بیریئر ریف کے حوالے سے مشہور ہے۔ سیفونوفورس
عجیب حیاتیات ہیں اور انہیں باہر سے دیکھا جائے تو وہ اکیلے یا انفرادی نظر
آتے ہیں- |
|
|
|
لیکن یہ دراصل نوآبادیاتی جاندار ہیں، جو مختلف عناصر یا
جانوروں پر مشتمل ہیں اور انہیں زوئڈز کہتے ہیں، یعنی کثیر خلوی ہستی جن
میں سے ہر ایک ایسے کام میں مہارت رکھتا ہے جو پوری کالونی کے کام میں حصہ
ڈالتا ہے۔ |
|
اپریل 2020 میں پانی کے اندر کے ماہرین کا
سامنا اپولیمیا جینس کی ایک ابھی تک کی غیر واضح قسم سے ہوا، جو ایک ایسا
جانور جو بہت لمبے رولڈ ربن سے ملتا ہے اور جس کی لمبائی اندازاً 45 میٹر
تک ہے۔ 45 میٹر کی وجہ سے یہ اب تک کا سب سے لمبا جانور و سکتا ہے۔ |