شادی کی دعوت موت کے پیغام میں تبدیل، جلد پہنچنے کی کوشش خوشیوں کو ہی لے ڈوبی

image
 
شادی ہر خاندان والوں کی زندگی کا وہ موقع ہوتا ہے جس پر صرف دولہا دلہن خوش نہیں ہوتے بلکہ اس میں پورے خاندان کی خوشیاں شامل ہوتی ہیں۔ ایسے وقت میں اکثر بزرگ افراد دولہا اور دلہن کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے تھے جس میں سر فہرست شادی کے دنوں میں دولہا دلہن کو اکیلے سفر کرنے سے منع کرنا ہوتا تھا-
 
شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم اور افسوسناک واقعہ
ویسے تو ایکسیڈنٹ کسی کا بھی ہو افسوسناک ہوتا ہے مگر اس دکھ میں اس وقت اضافہ ہو جاتا ہے کہ حادثے کا شکار فرد جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہو- ایسا ہی ایک افسوسناک حادثہ خانیوال کے علاقے کبیروالہ میں پیش آیا-
 
حادثے کے شکار جنید احمد جو کہ اسی علاقے کے یو بی ایل بنک کی برانچ میں کریڈٹ آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان کا ولیمہ 18 دسمبر 2022 کو تھا۔ جس کی خوشی میں شادی کے دیگر کاموں کے ساتھ عزیز واقارب کو شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم بھی تھی-
 
image
 
تیز رفتاری کا نقصان
جنید احمد اپنے کچھ قریبی عزیزوں کو خود ہی اپنی شادی کی دعوت دینے گھر سے موٹر سائيکل پرروانہ ہوئے جلدی پہنچنے کے چکر میں جنید احمد جب روڈ پر پہنچے تو انہوں نے تیزی سے موٹر سائيکل کی رفتار سڑک پر آتے ہی بڑھا دی-
 
اسی دوران سامنے سے آنے والی ایک اور تیز رفتار موٹل سائیکل جنید احمد کی موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئے اور سامنے سے آتا ٹرالر ان کے اوپر سے گزر گیا-
 
جنید احمد کے اس ناگہانی موت کی خبر جب گھر تک پہنچی تو وہاں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے کو ملے چند لمحوں قبل شادی کی تیاری میں خوشیوں سے گونجنے والا گھر ماتم کی صداؤں میں تبدیل ہو گیا-
 
image
 
جنید احمد کی موت سے سبق
جنید احمد کی یہ ناگہانی موت ایسی ہے جس کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرنے کے بجائے اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ کسی بھی جگہ جلدی پہنچنے کی کوشش کرنے کے بجائے تھوڑی دیر سے پہنچ جائيں مگر تحفظ سے پہنچ جائيں تو یہ زیادہ ضروری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: