|
|
عام طور پر دلہن کا خیال آتے ہی خوبصورت سجی سنوری لڑکی
کا خیال آتا ہے جس کا میک اپ زدہ چہرہ اور خوبصورت بال دیکھنے والوں کو
اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور ہم میں سے کوئی یہ سوچنے کو بھی تیار نہیں
ہوتا ہے کہ کبھی کسی دلہن کو بغیر بالوں کے سوچا ہی نہیں جا سکتا ہے- |
|
خوبصورتی کا تعلق بالوں
سے نہیں |
نہار سچدیوا نامی لڑکی جو اس وقت امریکہ میں رہائش پزیر ہے پیشے کے اعتبار
سے ایک کانٹینٹ رائٹر ہے۔ نہار اس وقت ایلوپیسیا نامی بیماری میں مبتلا ہے
جس کے سبب اس کے سر کے کافی بال گر چکے ہیں اور وہ تقریبا گنجی ہو چکی ہے۔ |
|
اس نے براؤن گرل میگزین کے ساتھ مل کر ایک پروجیکٹ پر کام کیا جس کا موضوع
گنجی براؤن دلہن ہے اس میں انہوں نے ایک ایسی دلہن کے طور پر خود کو پیش
کیا ہے جس کے سر پر بال موجود نہیں ہیں- |
|
ساری عمر گنج پن کا دکھ |
نہار اس بیماری میں چھ ماہ کی عمر میں ہی مبتلا ہو گئی تھیں جس کے سبب اس
کے سارے سر کے بال اتر گئے تھے اور اس کو ساری عمر اپنے اردگرد لوگوں کی
جانب سے اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے شدید ترین مذاق کا نشانہ بنایا جاتا
رہا۔ جس کی وجہ سے اپنے گنج پن کو چھپانے کے لیے وہ طرح طرح کی وگ پہنتی
تھی- |
|
|
|
مشکلوں نے حوصلہ دے دیا
|
مگر ان تمام حالات نے نہار کو اب اتنا مضبوط کر دیا کہ
اس نے ہیش ٹیگ بالڈ براؤن برائڈ کے نام سے ایک کیمپین لانچ کی جو کہ خاص
طور پر ایسی بیماری میں مبتلا خواتین کے لیے تھی جو کسی بیماری کے سبب سر
کے بال کھو بیٹھتی ہیں اور اس احساس کمتری میں مبتلا ہوتی ہیں کہ وہ اپنے
گنج پن کی وجہ سے کبھی سہاگ کا لال جوڑا نہیں پہن سکیں گی- |
|
سر کے بال منڈوانے کا
فیصلہ |
نہار کا کہنا تھا کہ جب اس نے مکمل طور پر
گنجے ہونے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں سے
بات کی تو ان کی بہن بہنوئی اور قریبی دوستوں نے ان کے اس فیصلے پر ان کی
بہت حوصلہ افزائی کی- |
|
مگر ان کو اس بات کی فکر تھی کہ معاشرے کا ان کے اس عمل
پر کیا رد عمل ہوگا مگر اس بیماری کے سبب ان بالوں کے حالات اور اس کے سبب
ہونے والے اثرات سے واقف ہونے کے سبب وہ ہر جگہ پر اس کی سپورٹ کے لیے تیار
تھے۔ |
|
تاہم جب نہار کی دادا دادی نے ان کے گنجے ہونے کے منصوبے
کے بارے میں پتہ چلا تو ان کا پہلا ردعمل یہی تھا کہ اگر نہار گنجی ہو جائے
گی تو اس سے شادی کون کرے گا- جس پر نہار کا کہنا تھا اگر کوئی فرد صرف اس
وجہ سے نہار سے شادی سے انکار کرے گا کہ ان کے سر پر بال نہیں ہیں تو نہار
خود بھی ایسے کسی فرد سے شادی کے لیے تیار نہ ہوں گی- |
|
|
|
دلہن گنجی بھی
ہو سکتی ہے |
خاندان والوں کے ساتھ اس بحث اور مکمل گنجے
ہونے کے فیصلے کے بعد نہار نے اس میگزين کے ساتھ ایک کیمپئين لانچ کرنے کا
فیصلہ کیا جس میں انہوں نے گنجی دلہن کو اس امید کے ساتھ پیش کیا کہ لوگ اس
مسئلے کو سمجھتے ہوئے ایسی لڑکیوں کو بھی حق دیں جو کہ کسی بیماری کے سبب
گنج پن کا شکار ہو جاتی ہیں- |
|
نہار کا یہ فوٹو شوٹ اس بات کی دلیل ہے کہ
خوبصورتی کے جو پیمانے ہم نے اپنے طور پر بنا لیے ہیں ان سے ہٹ کر بھی سوچا
جا سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر دلہن کے بال بہت حسین اور لمبے ہوں کچھ
دلہنیں بغیر بالوں کے بھی ہو سکتی ہیں- |