|
|
ماضی میں جب بیٹے کے لیے لڑکی کی تلاش کی جاتی تھی تو
مائیں ایسی لڑکیوں کو فوقیت دیتی تھیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ امور
خانہ داری میں ماہر ہوتی- اس کو مزے مزے کے کھانے بنانے آتے اور سلائی
کڑھائی کے فن میں بھی طاق ہوتی تھی- ایسی لڑکی کا انتخاب اس وجہ سے کیا
جاتا تھا کہ وہ گھر میں آکر گھر کو سنبھال لے گی اور گھر کے کام کاج کو کر
کے اور مزے مزے کے پکوان بنا کر سسرال والوں کے دل میں جگہ بنائے گی- لیکن
اب سوشل میڈيا اس وقت عوامی رجحان کو جاننے اور ان کے موڈ کے بارے میں
جاننے کا سب سے بہتریں ذریعہ ہے ۔ حالیہ دنوں میں کئی ایسی پوسٹ اور ضرورت
رشتہ کے ایسے اشتہارات نظر سے گزرے جن کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اب مائيں
اپنے خوبرو اور ذہین بیٹے کے لیۓ ڈاکٹر بہو ڈھونڈنے کے بجائے فری لانسر بہو
کی تلاش کر رہی ہیں-یہی وجہ ہے کہ زيادہ تر اشتہارات میں یہ بھی تحریر ہوتا
ہے کہ بہو کیرئير اورینٹڈ ہونی چاہیۓ اور اگر آن لائن کام کرتی ہو تو زيادہ
بہتر ہے- |
|
پڑھی لکھی ڈاکٹر بہو
|
پھر جب وقت بدلا تو اس کے ساتھ لوگوں کی ترجیحات بھی تبدیل ہوگئیں اور اب
ان کو ایسی لڑکی کی تلاش ہوئی جو کہ ان کے بیٹے کا ساتھ معاشی میدان میں
بھی دے سکے- اس وجہ سے سب سے پسندیدہ لڑکیاں ڈاکٹر قرار پائيں- عام طور پر
ایک تو ڈاکٹر بہو لانے سے عزیز و اقارب میں انسان کی ٹور بن جاتی ہے اور اس
کے ساتھ ساتھ لگی بندھی آمدنی بھی ہو جاتی ہے- اس وجہ سے زيادہ تر افراد
اپنے بیٹوں کے لیے ڈاکٹر لڑکیوں کے رشتوں کو ترجیح دے رہے تھے- |
|
مگر ڈاکٹر بہو اب نہیں |
جس طرح وقت بدل رہا ہے اس طرح ترجیحات میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ ڈاکٹر بہو
کا انتخاب کرنے والے اس کی شفٹوں اور بارہ گھنٹوں کی ڈيوٹیز کو دیکھ کر سخت
پریشان رہنے لگے- |
|
|
|
یہی ڈاکٹر بہو جب دلہن بن کر گھر آئی تو عزیز و اقارب
میں کچھ وقت کا رعب تو پڑ گیا مگر اس کی ڈیوٹیز نے سسرال والوں کو بھی گھما
کر رکھ دیا کیونکہ وہ نوکری کرنے کے ساتھ گھر کو وقت دینے کے قابل ہی نہیں
رہتی- |
|
اس سیزن فری لانسر بہو
کے چرچے |
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اس سیزن میں فری لانسر بہو کے
چرچے ہو رہے ہیں اور زيادہ تر لوگ اب اپنے ہونہار بیٹوں کے لیے ایسی لڑکی
ڈھونڈ رہے ہیں جو کہ کماتی بھی ہو اور گھر بھی دیکھتی ہو- |
|
کرونا وبا کے بعد سے فری لانسنگ کی صنعت نے
بہت ترقی کی ہے اور یہ ایک روزگار کا ایسا ذریعہ بن گیا ہے جس سے بہت ساری
لڑکیاں گھر بیٹھے اچھی خاصی رقم کما رہی ہیں- |
|
یہی وجہ ہے کہ اب سسرال والے ڈاکٹر لڑکیوں کے مقابلے میں
فری لانسر لڑکیوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن کی آمدنی بھی ڈالرز میں ہوتی ہے
اور بہو سارا دن گھر پر بھی نظر آتی ہے- |
|
|
|
تاہم یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ بیٹے کا رشتہ
تلاش کرتے ہوئے ایسی لڑکی کا انتخاب کریں جو کہ آپ کے بیٹے کی ہم مزاج ہو
اور گھر بنانے والی ہو۔ لڑکی کی شکل اور اس کا پیشہ اس کی ازدواجی زندگی کی
کامیابی کا ذمہ دار نہیں ہوتا- تاہم ایک پڑھی لکھی اور پر اعتماد ماں آپ کی
آنے والی نسل کو بہت کامیاب بنا سکتی ہے- |