|
|
ہر گھر کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جن کو شادی کے بعد
لڑکی کو اپنانا ہوتا ہے مگر لڑکی جب اپنے ماں باپ میکہ سب چھوڑ کر آتی ہے
تو اس کو بسانے میں صرف اس کی کوششوں کا دخل نہیں ہوتا ہے-بلکہ اس میں اس
کے سسرال والے بھی ساتھ شامل ہوتے ہیں جن کی محبت اور توجہ کے سبب لڑکی
اپنے میکے کو بھول کر سسرال میں دل لگاتی ہے- |
|
سسرال والوں کے انوکھے
اصول |
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے ایک خاتون وکیل کی ایک پوسٹ کا
اسکرین شاٹ پونکر نامی ایک صارف نے شئير کیا یہ اسکرین شاٹ مطالبات کی ایک
لسٹ پر مشتمل تھا جس میں سسرال والوں نے لڑکی کو اپنے گھر میں دوبارہ سے
بسانے کے لیے 14 مطالبات پیش کیے جن کو مان کر ہی لڑکی سسرال میں رہ سکتی
ہے- |
|
ایک لڑکی کے لیے طلاق کا داغ ہمارے معاشرے میں ایک بدنما دھبے کی طرح سمجھا
جاتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کوئی بھی لڑکی ہر حد تک جانے کو تیار ہو
سکتی ہے مگر اس طرح کے غیر انسانی مطالبات ماننے سے بہتر ہے کہ لڑکی کسی
قید خانے میں زندگی گزار لے- |
|
|
|
چودہ غیر انسانی مطالبات |
اسکرین شاٹ کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے کیے گئے
مطالبات کچھ اس طرح سے تھے |
1: گھر کے داخلی دروازے کی چابی لڑکی کو کبھی نہیں دی
جائے گی یعنی لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے باہر نہیں جا سکتی ہے |
2: ساس بھلے بات نہ کرے مگر لڑکی اس کے باوجود ساس کے
پاس جا کر اس سے بات کرنے کی کوشش کرے گی- یعنی ایک انسان آپ سے بات نہیں
کرنا چاہ رہا آپ کی تڈلیل کر رہا ہے مگر اس کے باوجود اپنی بے عزتی کروانے
بار بار اس کے پاس جانا ہے |
3: صبح سویرے 8 بجے تک لڑکی کو کمرے سے باہر
ہونا چاہیے |
4: گھر کے سارے کام صفائی سمیت لڑکی کرے گی |
5: اوپر اپنے کمرے میں نہانے یا باتھ روم جانے کے لیے اس
کو ساس کی اجازت کی ضرورت ہوگی |
6: لڑکی کی ماں، باپ یا اس کے خاندان والوں میں سے کوئی
بھی اس سے ملنے کے لیے نہیں آئے گا |
7: لڑکی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہ
ہوگی خاص طور پر اپنے میکے والوں سے رابطے کی اجازت نہیں ہوگی |
|
|
|
8: اپنے شوہر سے ایک گھنٹے سے زيادہ بات کرنے
کی اجازت نہ ہوگی اور اس بات چیت میں بھی صرف اپنے بارے میں بات کر سکے گی
اور خاندان کے کسی فرد کے بارے میں بات نہیں سکتی |
9: اپنی اور بچوں کی بیماری کے بارے میں شوہر
کو کچھ نہیں بتائے گی |
10: اگر لڑکی بیمار ہوئی تو گھر پر رہے گی اور
اس کا شوہر اس کی تیمارداری کے لیے گھر پر نہیں رکے گا |
11: لڑکی اپنی تمام ضروریات اپنے شوہر کے بجائے
اپنی ساس کو بتائے گی |
12: کپڑے خشک کرنے کے لیے چھت کے دروازے کی
چابی لڑکی کو نہیں دی جائے گی |
13: کسی بھی ضرورت زںدگی کی خریداری کی اجازت
نہیں ہے یہاں تک کہ اگر کھانے کو کچھ نہ بھی ملے تو باہر جا کر خریدنے کی
اجازت نہیں ہے |
14: لڑکی کے میکے سے کسی بھی فرد کو لڑکی سے
ملنے کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہے |
|
ایسے غیر انسانی مطالبات کو ماننے سے بہتر ہے
کہ لڑکی اپنے ماں باپ کے گھر ہی رہ لے ان تمام مطالبات کے حوالے سے یہ بھی
ظاہر ہوتا ہےکہ اس لڑکی کا شوہر انتہائی کمزور انسان ہوگا جو کہ اپنی بیوی
کی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے- |