شادی شدہ نند تو صرف فساد ہی کرتی ہے، اپنے میکے جا کر یہ 5 کام نہ کریں جو آپ کی نند میکے آکر کرتی ہے
|
|
شادی کے بعد بھابھی کو جس رشتے سے سب سے زيادہ ڈر لگتا
ہے وہ شادی شدہ نند ہوتی ہے۔ عام طور پر کنواری نند کو تو ہینڈل کرنا آسان
ہوتا ہے مگر شادی شدہ نند تو ایک شیرنی کی طرح جب بھی آتی ہے گھر کے سارے
نظام کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتی ہے- جس کے سبب بھابھی یہی دعا
کرتی ہے کہ وہ نہ ہی آئے تو بہتر ہے- |
|
شادی شدہ نند کے کچھ
ایسے کام جو مسائل کا سبب ہوتے ہیں |
عام طور پر ہر گھر میں چھٹیوں میں شادی شدہ نند اپنے بچوں کے ساتھ میکے
ضرور آتی ہے اور یہ اس کا حق بھی ہوتا ہے اور واپسی پر اس کو لینے اس کے
شوہر نامدار بھی آتے ہیں جس کے سبب پورا گھر ریڈ الرٹ ہو جاتا ہے- |
|
مہمان کا آنا باعث برکت اور باعث عزت ہے مگر مہمان کو بھی مہمان کی طرح آنا
چاہیے لیکن اگر کوئی مہمان میزبانوں کی زندگی کو اجیرن کر کے رکھ دے تو اس
کا آنا باعث رحمت کے بجائے باعث زحمت محسوس ہونے لگتا ہے- ایسا ہی کچھ شادی
شدہ نند کے معاملے میں ہوتا ہے اس کے کچھ کام جو مسائل کا سبب بنتے ہیں کچھ
اس طرح سے ہوتے ہیں- |
|
گھر کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی
|
بیٹی جب گھر سے رخصت ہو جاتی ہے تو اس گھر سے اگرچہ اس کا تعلق ختم نہیں
ہوتا مگر محدود ضرور ہو جاتا ہے جس کی حدود کا اس کو سمجھنا بہت ضروری ہے-
اگر ان حدود کا خیال نہ رکھا جائے اور ہر معاملے میں اپنی جانب سے فیصلے
ٹھونسنے کی کوشش اس کی عزت کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہے- |
|
|
|
ماں کو بہو کے خلاف
بھڑکانا |
بھابھی اتنی دیر سے کیوں اٹھتی ہے یا کھانا کیوں نہیں
بناتی ہے یا کھانا بناتے ہوئے اتنا نمک مرچ کیوں ڈالتی ہے یا امی آپ نے بہت
سر چڑھا رکھا ہے تھوڑا ٹائٹ کریں- یہ تمام ایسے جملے ہوتے ہیں جو کہ اکثر
نندیں میکے آنے کے بعد اپنی ماں کو فیڈ کرتی ہیں- جس کے نتیجے میں مائيں
اپنی بیٹی کی ہدایات کی روشنی میں اپنی بہو کے رویہ تبدیل کر دیتی ہیں جو
گھر کے ماحول میں تناؤ کا سبب بنتا ہے لہٰذا بھابھی کو اس وجہ سے نند کی
آمد کسی صورت پسند نہیں ہوتی ہے- |
|
ہر بات کا اپنے سسرال سے
موازنہ |
کچھ خواتین اپنے سسرال کی بڑائی اور اچھائی بیان کرنے کی
اس حد تک خواہشمند ہوتی ہیں کہ یہ فراموش کر بیٹھتی ہیں کہ اسی ماحول اور
گھر میں ان کا بچپن اور جوانی گزری ہے اور وہ ہر ہر چیز میں نہ صرف کیڑے
نکالتی ہیں بلکہ اس کا موازنہ اپنے سسرال سے کرواتی نظر آتی ہیں- |
|
ہالیڈے موڈ کے سبب کسی
کام میں حصہ نہ لینا |
نند جب میکے آتی ہے تو وہاں آتے ہی اس کا ہالیڈے موڈ آن
ہو جاتا ہے اور وہ بستر سے پانی تک اٹھ کر پینے کو تیار نہیں ہوتی ہے- اس
صورتحال میں بھابھی اس کو اپنی لونڈی محسوس ہوتی ہے- بچوں سمیت آنے کے سبب
گھر کے کام پہلے ہی بڑھ جاتے ہیں اور اس کے بعد جب اپنے ذاتی کام بھی وہ
کرنے کو تیار نہ ہوں تو اس سے بھابھی کو نند کی آمد پر خوشی کے بجائے کوفت
ہی ہوتی ہے- |
|
|
|
اپنے بچوں کو
کوئی روک ٹوک نہ کرنا |
بیٹا تمھاری اپنی نانی کا گھر ہے جو دل چاہے
کرو یہاں تمھیں کوئی روک ٹوک نہ ہوگی یہ وہ سبق ہے جو اکثر خواتین اپنے
بچوں کو ننھیال کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ جب بچے اپنے
ننھیال آتے ہیں تو خود کو ہر پابندی سے آزاد محسوس کرتے ہیں- |
|
یہ تمام ایسے اقدامات ہوتے ہیں جو کہ شادی شدہ
نند کو بھابھی اور میکے کے دوسرے لوگوں کی نظر میں ایک عذاب بنا دیتا ہے- |
|
یاد رکھیں آپ کی عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے
اپنے میکے جا کر ایسا کوئی کام نہ کریں جو کہ آپ کی نند آپ کے گھر میں آکر
کرتی ہے اپنے رویے سے دوسروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کے بجائے آسانی پیدا
کرنے کی کوشش کریں- |
|