امیر ہونا اور امیر نظر آنا دو الگ الگ باتیں، شخصیت کو دیکھ کر اس کو پہچاننے کے کچھ آسان طریقے

image
 
ہیرا کسی بھی جگہ پر ہو اس کی چمک دمک آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے اس کے لیے اس کا کسی خاص جگہ پر ہونا ضروری نہیں ہوتا ہے- اسی طرح ہمارے اردگرد کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو حقیقت میں امیر ہوتے ہیں جب کہ کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ امیر ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہوتے ہیں- آج ہم ایسے ہی کچھ افراد کی پہچان آپ کو بتائيں گے تاکہ ان کی ظاہری چمک دمک دیکھ کر آپ دھوکہ نہ کھا لیں-
 
ان کی گاڑی بالکل نئی اور مہنگی نہیں ہوگی
عام طور پر نودولتیے افراد یا اپنی دولت کا رعب جمانے والے چمکتی دمکتی نئی گاڑی رکھنا پسند کرتے ہیں تاکہ اس سے اپنی امارت کا اظہار کر سکیں جب کہ حقیقی دولت مند افراد ایسے فخر سے آزاد ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کی گاڑی ان کی ایک ضرورت کی چیز ہوتی ہے-
image
 
ان کے زيورات روزمرہ کے استعمال کے ہوتے ہیں
کچھ نئی نئی پیسے والی خواتین جب کہیں جاتی ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سامنے والے کو اپنی امارت کا اظہار کر کے دکھائيں اور اس کے لیے وہ میچنگ قیمتی جیولری کا استعمال کرتی ہے اور زيورات میں لد پھند کر سامنے والے پر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کے پاس زيور خریدنے کے لیے بہت پیسہ ہے- جب کہ اس کے مقابلے میں حقیقی امیر خواتین نے زيور کے نام پر کچھ ہی چيزیں پہنی ہوتی ہیں جن میں ایک رنگ، ایک چین اور کانوں میں پڑی بالیاں وغیرہ ہوتی ہیں جو کہ ان کے روزمرہ کے معمول کا حصہ ہوتی ہیں-
image
 
مہنگے گھر کے بجائے آرام دہ گھر کا اہتمام
ایسے ہی اگر کسی ایسے رشتے دار کے گھر جائيں جو نیا نیا امیر ہوا ہو تو اس کا گھر فرنیچر کا شوروم زيادہ لگے گا جہاں پر طرح طرح کے ڈیکوریشن پیس ہوں گے جن کو دکھا دکھا کر وہ کہہ رہے ہوں گے کہ ان میں سے کون سا انہوں نے کہاں سے خریدا ایسے گھر میں چلتے پھرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ کچھ گر گرا جائے تو بڑا نقصان ہو جائے- جب کہ دوسری طرف امیر لوگ پر تعیش مکان میں رہنے کے بجائے ایسے گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ وہ ایسے گھر میں رہ سکیں جو آرام دہ ہو بہت سارے سامان کے بجائے ان کا گھر ایسی اشیا سے سجا ہوگا جو کہ سکون کا سبب ہو اور آنکھوں کو بھلا لگ رہا ہوگا-
image
 
ان کا اپنا اسٹائل ہوگا
امیر افراد مہنگے برانڈ کے کپڑے بھی اپنے انداز سے پہنتے ہیں اور ان کو اس کی پروا نہیں ہے کہ وہ اپنے لباس سے کسی کو متاثر کریں جب کہ اس کے مقابلے میں نو دولتیے افراد لباس سے لے کر موزوں تک اور جوتوں اور پرسز سمیت سب چیزيں برانڈ کی لیں گے- بھلے ان کو پہن کر وہ جتنے بھی اوور لگ رہے ہوں ان کو اس کی پروا نہیں ہوگی-
image
 
ان کی غذا سادہ ہوگی
حقیقی امیر لوگ کھانے کے نام پر مہنگے مہنگے ریسٹورنٹ کے غیر صحت مند کھانے کھانے کے بجائے سادے اور صحت مند کھانوں کو ترجیح دیں گے ان کا کھانا ان کی صحت اور زندگی کے لیے ہوگا اس سے وہ دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے- جب کہ نئے نئے امیر لوگ بڑے بڑے ریسٹورنٹ جا کر مہنگے ترین کھانے کھائيں گے اور اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈيا سے ضرور شئير کریں گے تاکہ دوسروں کو دکھا سکیں-
image
 
اگر آپ کے ارد گرد بھی کچھ افراد ایسے ہیں جو اپنی دولت کا اس طرح اظہار کر کے آپ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان سے متاثر ہونے کے بجائے اس بات کو سمجھ لیں کہ ان کے پاس نئی نئی دولت ضرور آگئی ہے مگر امیر ہونے کے قرینہ سے وہ ابھی کوسوں دور ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: