|
|
موت ایک ازلی حقیقت ہے اور ہر انسان کو اس بات کا علم ہے
کہ ایک نہ ایک دن اس نے مرنا ہے مگر اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لینے والا شخص
یا خودکشی کرنے والا شخص بیک وقت بہادر اور بزدل ہوتا ہے۔ |
|
اپنے ہاتھوں اپنی جان لینا ایک آسان کام نہیں ہے اس وجہ
سے ایسا کام کرنے والا بہت ہی دل گردے والا بندہ ہوتا ہے جب کہ دوسری طرف
حالات کے سبب اس کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس سے ہار مان کر خودکشی کرنے
والا بزدل بھی ہوتا ہے- |
|
ملک میں پے درپے خودکشی کے بڑھتے واقعات |
سال 2022 اس حوالے سے ایک بہت بدقسمت سال رہا کہ اس سال خودکشی کے بہت سارے
ایسے واقعات سننے کو ملے جس میں گھر کے سربراہ نے صرف اور صرف معاشی مسائل
کے سبب، قرض خواہوں کے مطالبات سے پریشان ہو کر اور ان کی رقم کی واپسی کی
کوئی صورت نہ دیکھ کر خودکشی کر کے راہ فرار اختیار کر لی- |
|
|
|
ایک اور شخص کی حالات کے
ہاتھوں خودکشی |
گزشتہ دنوں سوشل میڈيا پر ایک پوسٹ بہت تیزی سے وائرل ہو
رہی ہے جس میں ایک جوان شخص فیاض احمد کی لاش چھت سے لٹک رہی ہے جبکہ اس کے
قدموں میں اس کی بیوی عروسہ اس کے پیر پکڑ کر بیٹھی گریہ کر رہی ہے- |
|
خودکشی کرنے والے کا
معافی نامہ |
اس تصویر کے ساتھ پنسل سے لکھا گیا ایک
معافی نامہ بھی تھا جو کہ خودکشی کرنے والے فیاض احمد نے اپنی بیوی عروسہ
کے نام لکھا- جس میں انہوں نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ تحریر کیا
کہ ان کا نام فیاض احمد ہے اور انہوں نے کچھ افراد کے پیسے دینے ہیں جس کی
طاقت وہ نہیں رکھتے ہیں- |
|
اس کے بعد انہوں نے ان قرض خواہوں کے فرداً فرداً نام لے
کر ان سے درخواست کی کہ ان کے مرنے کے بعد ان کے بیوی بچوں کو تنگ نہ کیا
جائے ان کو ان کی زندگی جینے دی جائے- ان کو اس حد تک تنگ نہ کیا جائے کہ
وہ بھی ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائيں- |
|
اس کے بعد فیاض احمد نے اپنی بیوی کو مخاطب کر کے اس سے
معافی مانگی اور اس کو وضاحت دی کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی حل نہ
تھا مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کے مرنے کے بعد حرم
اور ان کے بچوں کا خیال رکھنا- |
|
|
|
معاشی حالات کے
سبب ہونے والی خودکشیوں کا ذمہ دار کون؟ |
پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے جہاں پر اسلامی
نظام قائم ہے تاریخ شاہد ہے کہ اسلامی حکمران ایسے ہوتے تھے جو سمندر کنارے
ایک بکری کے بچے کی موت کی ذمہ داری بھی خود قبول کرتے تھے اور اللہ کی
بارگاہ میں اس کو جوابدار سمجھتے تھے- یہ ایک حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ
اپنے شہریوں کو روزگار فراہم کرے اور اس ذمہ داری سے ناکام ہونے کی ذمہ
داری قبول کرے- |
|
فیاض احمد کی بیوہ اور بچے شوہر اور باپ کے
مرنے کے بعد کس کے سہارے زندگی گزاریں گے۔ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ قرض
خواہ اب ان کو تنگ نہیں کریں گے اور اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ فیاض احمد
کے بعد ان کی بیوی ایسا عمل نہیں دوہرائے گی- |
|
یہ تمام سوالات ایسے ہیں کہ اگر ان کے جواب
تلاش لیے جائیں تو دوبارہ کوئی فیاض احمد خودکشی جیسا فیصلہ نہیں کرے گا- |