میں نے اس فون کو خریدنے کے لیے 6 ماہ تک پیسے جمع کیے، آئی فون کے اس دور میں کچھ موبائل فون جو آج بھی بہت کچھ یاد دلائیں

image
 
نوے کی دہائی کی نسل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تار والے ٹیلی فون سے لے کر جدید ترین سٹیلائٹ فون تک کو انجوائے کیا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب کچھ گھروں میں تار والا ٹیلی فون ہوتا تھا اور جس گھر میں یہ فون ہوتا تھا ان کی اہمیت دوسرے گھروں کے مقابلے میں زيادہ ہوتی تھی- اس کے بعد اچانک ہی جدید ٹیکنالوجی میں ایک جادو ہوا اور موبائل فون مارکیٹ میں آگیا اس نسل کے لیے حیرت انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ایکسائٹمنٹ کا سبب بھی تھا- ابتدا میں موبائل فون کا استعمال مہنگے ہینڈ سیٹ اور مہنگی سروسز ہونے کے سبب چیدہ چیدہ افراد کی پہنچ تک تھا یہاں تک کہ اس کی سم، اس کے رومنگ چارجز وغیرہ اس فون کو مہنگا ترین بناتے تھے- مگر وقت کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی ڈیمانڈ کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی کم ہونے لگی اور یہ ہر نوجوان کا خواب بنتا گیا- آج ہم آپ کو ماضی کے کچھ پرانے فون یاد دلائيں گے جن کے لیے سب ہی نے اپنی پاکٹ منی جمع کر کے خریدنے کی جدوجہد کی ہوگی اور خریدنے کے بعد رات رات بھر اس کے فیچر سیکھنے کی کوشش کی ہوگی-
 
1: نوکیا لائن والا فون
یہ نوکیا کا لائن والا فون تھا جس کو ابتدائی لائن والے فونز میں شمار کیا جائے تو غلط نہ ہوگا- یہ فون ماہانہ بنیاد پر بل والا فون ہوتا تھا جس میں کال کرنے کال سننے اور ایس ایم ایس کرنے کے پیسے کٹتے تھے۔
image
 
2: نوکیا سم والا فون
یہ نوکیا کا آغاز کا سم والا فون تھا اس کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میں بل جمع کروانے کے جھنجھٹ سے جان چھٹ گئی تھی اور اب جتنا خرچ کرنا ہوتا تھا اتنا ہی پری پیڈ پیسے جمع کروائے جا سکتے تھے- اس کے ساتھ ساتھ موبائل کمپنیوں کی جانب سے مختلف قسم کی پیکج آفر کیے گئے جس کی وجہ سے ان کا استعمال بھی قدرے سستا ہو گیا- اس فون کے فیچر میں دو اضافی فیچر بھی موجود تھے ایک اس میں سانپ والی گیم تھی اور دوسرا اس میں ٹارچ لائٹ کا بھی فیچر تھا-
image
 
3: موٹرولا فون
نوکیا کی کمپنی کے فون کے ساتھ ساتھ اب مارکیٹ میں موٹرولا فون بھی آگئے جو کہ نوکیا کے مقابلے میں قدرے سستے ہوتے تھے- مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹری ٹائمنگ اور پائیداری بھی نوکیا کے مقابلے میں کسی حد تک کم تھی- مگر اس کے آنے سے موبائل فون ان کے دسترس میں بھی ہو گیا جو اس کو افورڈ کرنے کے قابل نہ تھے-
image
 
4: سونی ایریکسن کے گانوں والے فون
اس کے بعد موبائل فون کمپنیوں میں اس کے نت نئے فیچر بڑھانے شروع کر دیے جس میں ایک جانب تو اس میں کیمرے کا اضافہ کیا گیا تو دوسری جانب اس کے اندر اسپیکر میں گانے بھی سنے جانے کی سہولت میسر آگئی -ایسے فون نوجوانوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے بہت کامیاب ہوئے اور تمام نوجوان افراد ایسے فون خریدنے کے جتن کرنے لگے جو فون کے ساتھ ساتھ واک مین کے طور پر بھی کام کر سکیں ایسے فون میں سونی ایریکسن نے سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیا-
image
 
5: فلپ والے فون
اس کے بعد فون کمپنیوں نے عوام کو ایک بار پھر نئے ماڈل خریدنے کے لیے تیار کرنے کے لیے ایک جدید فون فلپ والے فون نکال لیے جس کو دیکھ کر لوگوں نے اسٹائل کے لیے یہ فون خریدنے شروع کر دیے- یہ فون خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کمیرے اور فلپ کے فیچر والے بھی تھے جن کو دیکھ کر سب ہی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے-
image
 
 یہ سب فون وہ تھے جن کے ساتھ نوے کی دہائی کے لوگوں کا لڑکپن اور جوانی گزری تھی اور تار والے ٹیلی فون سے لے کر اسمارٹ فون تک دیکھنے والی اس نسل کی وقت کے ساتھ ساتھ ایک جانب تو دلچسپی بڑھتی گئی اور دوسری جانب وقت کے ساتھ ساتھ فون کے فیچر بھی بڑھنے لگے- یہاں تک کہ اب جو فون ہم سب کے ہاتھوں میں ہے وہ ایک موبائل فون سے زیادہ ایک منی کمپیوٹر کی صورت کر گیا ہے جس میں انٹرنیٹ سمیت ہر سہولت موجود ہے- امید ہے کہ آپ کو بھی یہ سب فون یاد ہوں گے اور آپ نے بھی پیسے جمع کر کے اور اپنا پرانا فون بیچ کر ان تمام ماڈلز کے فون کو استعمال کیا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: