|
|
عام طور پر کسی بھی گھر میں چلے جائيں ہر مرد اس گھر میں
دوسری شادی کا خواہاں نظر آتا ہے مگر اکثر گھروں میں یہ دعویٰ صرف ایک
دھمکی سے زیادہ نہیں ہوتا ہے۔ مرد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ شریعت ان کو
دوسری شادی کی اجازت دیتی ہے جب کہ عورتوں کا یہ کہنا ہے کہ مردوں کو دوسری
شادی کی اجازت کچھ مخصوص حالات میں ملی ہے- |
|
دوسری شادی
مردوں کے لیے انعام یا عذاب |
عام طور پر ہمارے معاشرے میں ایسی بہت ساری
مثالیں موجود ہیں جبکہ مردوں نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی- مگر
پہلی بیوی اور معاشرے کی جانب سے دوسری شادی کو قبول نہ کرنے کے سبب ان کی
زندگی ایک مکمل عذاب بن جاتی ہے- |
|
ایسے مرد کو دھوبی کا کتا بھی کہا جاتا ہے
جو گھر کا رہا نہ گھاٹ کا لیکن کبھی کسی نے یہ سوچا کہ کیا وجہ ہے کہ کوئی
بھی عورت مرد شرعی طور پر اجازت کے باوجود مرد کی دوسری شادی کو قبول نہیں
کرتی ہے- |
|
دوسری شادی
اور اس سے جڑے مسائل |
عام طور پر مرد کی دوسری شادی اس کے لیے جن
مسائل کا سبب بنتی ہے وہ کچھ طرح سے ہوتے ہیں |
|
|
|
پہلی بیوی کی طرف سے
ردعمل |
اگر پہلی بیوی سے اولاد ہو تو سب سے پہلے وہ اس اولاد کا
استعمال کر کے مرد کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے اور مرد کو یہ محسوس
کروایا جاتا ہے کہ اس نے دوسری شادی کر کے پہلی بیوی اور اس کے بچوں کے حق
کو غضب کر لیا ہے- |
|
معاشرے کی تنقید |
معاشرہ دوسری شادی کرنے والے مرد کو اچھی نظر سے نہیں
دیکھتا ہے اور وہ ایسے مردوں سے ایسا سلوک کرتے ہیں جیسے وہ مرد کوئی عیاش
یا غلط کام کرنے والا فرد ہے- |
|
اخراجات میں
اضافہ |
چونکہ دونوں عورتیں ساتھ ایک گھر میں رہنے پر
تیار نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے مرد کو ان دونوں کو علیحدہ علیحدہ رکھنا
پڑتا ہے- جس سے اس کے اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس مہنگائی کے عالم
میں دو گھروں کے خرچے اٹھانے والے مرد کی زندگی ایک مشین بن جاتی ہے- |
|
یہ سب ایسے اسباب ہیں جس کی وجہ سے دوسری شادی
مرد کی زندگی میں سکھ کے بجائے عذاب بڑھانے کا سبب بن جاتی ہے- |
|
دوسری شادی کے
فوائد |
ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ کچھ چیزیں ایسی بھی
ہوتی ہیں جو کہ دوسری شادی کرنے والے مردوں کی زندگی کو بہتر بھی بنا سکتی
ہیں- |
|
مرد کی گھر میں
اہمیت میں اضافہ |
عورت جتنا بھی لڑ لے یا اپنی سوتن سے نفرت کرلے
مگر اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس کو زیادہ اہمیت دے اس وجہ سے
سوتن سے مرد کی توجہ کو چھیننے کے لیے وہ اپنے شوہر کو زيادہ اہمیت اور
محبت دینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ مرد دوسری بیوی کے پاس جانے کے بجائے اس کے
پاس رہے- |
|
|
|
مردوں کی نظر
میں ایک ہیرو |
دوسری شادی کی خواہش ویسے تو ہر مرد کے دل میں
ہوتی ہے مگر اس پر عمل کرنے کا حوصلہ کم ہی مردوں کو ہوتا ہے اس وجہ سے
ایسے مرد دوسرے مردوں کی نظر میں ایک ہیرو بن جاتے ہیں- |
|
عمر میں اضافہ
|
ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ مرد کو دوسری شادی
ایک نیا حوصلہ اور صحت دیتی ہے جس سے اس کی عمر میں کئی سالوں کا اضافہ
ہوجاتا ہے اور دوسری شادی کرنے والے مرد دوسرے مردوں کے مقابلے میں طویل
عمر پاتے ہیں- |
|
اگرجہ دوسری شادی کی اجازت مرد کو شرعی طور پر
حاصل ہے اور ہمارے معاشرے میں جہاں عورتوں کی تعداد مردوں کے مقابلے میں
کافی زیادہ ہے وہاں کئی لڑکیاں کنواری اپنے والدین کے گھر میں ہی بیٹھی رہ
جاتی ہیں- ایسے حالات میں وہ مرد جو معاشی طور پر مستحکم ہوں انہیں دوسری
شادی کر کے معاشرے کے اس بڑے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے- |
|
مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں عورتوں میں
انصاف کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی لانی
چاہیے اور دوسری شادی کو ایک گالی کی طرح سمجھنے کے بجائے معاشرے کی ضرورت
کے طور پر قبول کرنا چاہیۓ تاکہ بے راہ روی کا تدارک کیا جا سکے- |
|