مرنے والے نے ہمارا قرضہ دینا ہے فورا ً ادا کریں، کچھ ایسے فراڈ جو کہ دنیا بھر میں سالوں سے لوگ کرتے آرہے ہیں

image
 
دنیا میں سب سے پہلا فراڈ کس نے اور کب کیا تھا اس کے بارے میں تاریخ سے کوئی ثبوت نہیں ملتا مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جتنی انسانی تاریخ قدیم ہے اتنی ہی نوسربازی کی تاریخ بھی پرانی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو دھوکہ دے کر یا بے وقوف بنا کر فائدے حاصل کرتے رہے ہیں- سادہ لوح لوگ یہ سب جانتے بوجھتے بھی ایسے شاطر لوگوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنی محنت کی کمائی کو لٹا بیٹھتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ فراڈز کے بارے میں بتائيں گے جو کہ لوگ صدیوں سے کر رہے ہیں مگر آج بھی لوگ جانتے بوجھتے کسی نہ کسی طرح اس کا شکار ہو جاتے ہیں-
 
1: گھر بنوانے کا فراڈ
اپنا گھر بنانا ہر انسان کا ایک خواب ہوتا ہے مگر کمزور معاشی صورتحال کے سبب اس کے لیے پیسے جوڑنا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی بات کا فائدہ فراڈ کرنے والے لوگ اٹھاتے ہیں- ایسے لوگ ان سفید پوش لوگوں کو مختلف طریقوں سے گھر بنانے کے لیے پیسے جمع کروانے کا کہتے ہیں یہ رقم آسان اقساط میں وصول کی جاتی ہے اور اس کے بعد یہ رقم وصول کر کے لوگ غائب ہو جاتے ہیں لیکن صدیوں سے لوگ اس فراڈ کا شکار ہو رہے ہیں مگر یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے-
image
 
2: مرنے والا ہمارا قرض دار تھا
اس فراڈ کا آغاز یورپی معاشرے میں اٹھارویں صدی میں ہوا تھا جس میں کسی بھی مرنے والے کی آخری رسومات کی تقریب میں کوئی بھی شخص ایک اسٹامپ پیپر اور مرحوم کے جعلی دستخط شدہ کاغذات کے ساتھ یا خالی زبانی دعوی کے ساتھ پہنچ جاتا تھا- اس کا دعویٰ ہوتا تھا کہ مرحوم نے مجھ سے قرض لیا تھا اور اب اس کی تدفین اسی وقت ہوگی جب یہ رقم مجھے ادا کی جائے گی جس کے بعد وارثین اس جذباتی صورتحال میں یہاں تک کہ عزیز و اقارب بھی اس وقت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے یہ رقم ادا کر دیتے تھے اور فراڈيا رقم لے کر غائب ہوجاتا تھا- یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور مرنے والے سے جذباتی تعلق کے سبب اس کے عزیز و اقارب اس نازک مرحلے کی انجام دہی کے لیۓ اس فراڈيے کو خاموشی سے رقم ادا کر دیتے ہیں-
image
 
3: انویسٹ کریں اور نفع کمائيں
یورپ کی پینزی اسکیم ہو یا پاکستان کی ڈبل شاہ کی اسکیم یا پھر ایسے ہی بے تحاشا فراڈ ہم سب کی نظروں سے گزرے ہوں گے جس میں کوئی بھی فرد سرمایہ کاری کے بدلے میں بھاری منافع کی پیش کش کرتا ہے اور لوگ اپنی ساری عمر کی جمع پونجی اس کے حوالے کر دیتے ہیں- ابتدائی کچھ مہینوں میں منافع بھی ملتا ہے اور اس کے بعد فراڈيا غائب-
image
 
4: عمر گھٹانے کے طریقے
جھریاں ہٹائيں، سپر فٹ ہو جائيں یا اپنی عمر سے دس سال کم نظر آئيں یا لمبی عمر پائيں یہ سب کام ایسے ہیں کہ حقیقی طور پر جس طرح سے گزرے وقت کو واپس لانا ممکن نہیں ہے- اسی طرح سے ایسا کوئی بھی دعوی کرنا فراڈ ہی کے زمرے میں آتا ہے- مگر روزاول سے لے کر آج تک اور آنے والے وقت تک لوگ اس فراڈ کا شکار ہوتے رہیں گے اور بے وقوف بنتے رہیں گے-
image
 
5: محبت کے نام پر دھوکہ
محبت کے نام پر دھوکہ تو ویسے کئی لوگوں نے کھایا ہوگا مگر اس دھوکے میں پیسوں کا نقصان اٹھانے کا سلسلہ بھی بہت پرانا ہے- حالیہ دنوں میں ایک 52 سالہ بزرگ کی 20 سالہ لڑکی سے شادی اور اس کے بعد اس لڑکی کا سب لے کر غائب ہو جانا ایسے ہی ایک فراڈ کی شکل ہے- ماضی میں بھی خوبصورت عورتیں امیر مردوں کے ساتھ اس طرح فراڈ کرتی رہی ہیں اور کبھی کبھار امیر عورتیں بھی اس فراڈکا نشانہ بن جاتی ہیں یہ سلسلہ بھی ابھی تک جاری و ساری ہے-
image
 
6: نوکری دلانے کا بہانہ
سرکاری نوکری کی قیمت تین لاکھ، بیرون ملک نوکری کے ویزے کی قیمت دس لاکھ اور اس کے بعد پیسے لے کر غائب ہونے کا یہ فراڈ کوئی اس دور کا نہیں ہے بلکہ ہر دور میں مختلف ایجنٹس یہ کام نہ صرف کرتے رہے ہیں بلکہ اس طریقے سے ضرورت مند لوگوں کو ان کی قیمتی اشیا سے بھی محروم کرتے رہے ہیں-
image
 
جب تک اس دنیا میں انسان موجود ہیں تو ان میں ہمیشہ ایسے لوگ موجود رہیں گے جو دوسروں کے پیسے لوٹنے کی کوشش کریں گے اور ایسے لوگ بھی موجود رہیں گے جو اپنے پیسے لٹاتے رہیں گے
YOU MAY ALSO LIKE: