ساس کی سنوں گی سب مگر، شادی سے قبل ایک لڑکی کے اپنے آپ سے کیے گئے 5 وعدے جو گھر کا ماحول ہی بدل دیں

image
 
جیسے جیسے شادی کے دن نزدیک آنے شروع ہو جاتے ہیں لڑکیوں کی حساسیت میں اضافہ ہونے لگتا ہے اپنے بابل کا انگنا چھوڑ کر کسی اجنبی کا ہاتھ تھام کر دوسرے گھر میں بسنے کا خیال کبھی تو انہیں خوش کر دیتا ہے اور کبھی ان کو خوفزدہ بھی کر دیتا ہے کہ نہ جانے آنے والی زندگی کیسی ہوگی اور وہ اس میں کس طرح ایڈجسٹ کر سکیں گی- ایسی ہی ایک لڑکی کے کچھ اپنے آپ سے کیے گئے فیصلے جو یقیناً باقی لڑکیوں کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں کچھ اسطرح سے ہو سکتے ہیں -
 
1: خوش رہوں گی
خوشی ایک ایسا تاثر ہوتا ہے جو انسان کے اندر ہوتا ہے اس کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے خوش رہنے کی عادت کو اپناؤں گی اس سے اردگرد کے لوگوں کو بھی آپ سے ایک مثبت تاثر ملے گا- خوش ہونے کے لیے اس بات کا انتظار نہیں کروں گی کہ کوئی مجھے خوش رکھنے کے لیے تحائف دے یا مجھ پر مہربانی کرے بلکہ سسرال میں یہ وطیرہ اپناؤں گی کہ خود بھی خوش رہوں گی اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کروں گی-
 
2: لوگ کیا کہیں گے کی پرواہ چھوڑیں
سسرال کا مطلب بالکل یہ نہیں ہے کہ اب آپ کی اپنی زندگی ختم ہو گئی ہے اور اب آپ لوگوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ایسا نہیں ہے اگر آپ لوگوں کی پرواہ کرتے ہوئے اپنی زندگی جینا چھوڑ دیں گی تو یہ فیصلہ آپ کی خود اعتمادی کو لے ڈوبے گا اس وجہ سے خود اعتماد رہوں گی اور اپنے فیصلے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر کروں گی-
 
image
 
3: عزت دیں تاکہ عزت ملے
سسرال میں زندگی گزارنے کا سب سے اہم اصول یہ ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کو عزت دیں بڑے چھوٹے سے احترام سے بات کریں کیوں کہ عزت دیں گی تبھی بدلے میں عزت ملے گی- بڑوں کی بات کو برداشت کے ساتھ سنوں گی ساس کی بات سنوں گی اور ان کی تمام جائز باتیں مانوں گی اور اگر ان کی کوئی بات غلط لگے گی تو بہت احترام کے ساتھ ان کو دلیل کے ساتھ نرم لہجے میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کروں گی-
 
4: شوہر سے محبت اس کی دولت کو دیکھ کر نہیں کروں گی
شوہر سے محبت کے لیے مہنگے برانڈڈ تحائف، مہنگے ریسٹورنٹ میں کھانے یا گھومنے پھرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ شوہر کی پیار والی نظر اور مسکراہٹ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ بن سکتی ہے- شوہر سے جو سب سے اہم چیز کی ڈیمانڈ کروں گی وہ عزت ہوگی اس کے بعد محبت کی خواہش ہو گی۔ کسی بھی بیوی کے لیے شوہر کی جانب سے ملنے والا سب سے قیمتی تحفہ محبت اور احترام ہوتا ہے جس کی قدر کروں گی-
 
image
 
5: انسان بنوں گی جونک نہیں
عام طور پر لڑکیاں شادی کے بعد اپنے تمام اخراجات اور ضروریات زندگی کے لیے شوہر پر انحصار شروع کر دیتی ہیں پاکٹ منی سے لے کر تمام اخراجات شوہر کی جیب سے پورے کرنے کی کوشش کرتی ہیں- یہ عمل انہیں محتاج بنا ڈالتا ہے مگر میں کوشش کروں گی کہ گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے فارغ وقت کو استعمال کر کے اپنی آمدنی کے کوئی نہ کوئی ذرائع تلاش کر سکوں تاکہ میں جونک کی طرح کسی دوسرے کی محتاج نہ رہوں-
 
یہ تمام اصول اگرچہ ماضی کی نسبت کچھ مختلف ہیں مگر حالیہ دور میں جب وقت تبدیل ہو چکا ہے تو آج کی لڑکی بھی ماضی سے زيادہ آزاد مضبوط اور پر اعتماد ہے اس وجہ سے اس کے سسرال جا کر بسنے کے اصول میں ماضی سے مختلف ہو سکتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE: