حقیقت ہے کیا؟

حقیقت سے انکار کرنا دانائی نہیں نادانی ہے۔ حقیقت پسند ہونا اور ہو کر نادان رہنا حقیقت پسندی نہیں بلکہ حقیقت سے خوف ظاہر کرتا ہے۔

انسان جب شعور کی منازل طے کرنا شروع کرتا ہے تو سب سے پہلے حقیقت کو تسلیم کرتا ہے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کے اصول ترتیب دیتا ہے

اگر حقیقت کو جان کر پیچھے ہٹنا یا ان اصولوں کو نظر انداز کرنا جس کے تحت زندگی گزاری جاتی ہے تو یہ بہادری نہیں۔ ہر انسان اس دنیا میں آ کر شعور کی منازل طے کرتا ہے، دیکھتا ہے سمجھتا ہے پرکھتا ہے اور پھر طے کرتا ہے کہ جو کام چل رہا ہے آیا کہ وہ صحیح ہے یا غلط، گر درست ہے تو اس کی پیروی کرتا ہے اور گر غلط ہے تو اس کو اپنے لحاظ سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے اور تجربہ حاصل کرتا ہے کہ جب میں بذات خود اس نہج پر پہنچوں گا تو اس طرح نہیں کروں گا جیسا میرے سامنے ہورہا ہے۔

حقیقت پسند ہونا اور حقیقت پسند بننا یا ظاہر کرنا دو مختلف پہلو ہیں۔پہلے حقیقت کو جاننا ضروری ہے کہ حقیقت ہے کیا؟ جو ہورہا ہے یا جو نظر آرہا ہے؟ یا جیسا ہونا چاہئیے یا جو نظر آنا چاہئیے وہ حقیقت ہے؟

میں حقیقت نہیں ایک خواب ہوں،
دنیا کے لئے بند کتاب ہوں
 

Nabiha Sibtain
About the Author: Nabiha Sibtain Read More Articles by Nabiha Sibtain: 9 Articles with 4852 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.