ہر انسان صبح کیوں جاگتا ہے، جاپانیوں کے کچھ ایسے اصول جو آپ کی زندگی کو تبدیل کر دیں

image
 
انسان کی زندگی میں کامیابی کی خواہش ہوتی ہے مگر اس کامیابی کے لیے ایک جانب تو تقدیر کا ہاتھ ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب کچھ اقدامات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اپنا کر انسان اپنے آپ کو کامیاب بھی بنا سکتا ہے-
 
جاپان کامیاب افراد کی ایک پہچان
جاپان اس وقت دنیا کی کامیاب ترین قوم ہے اس کے افراد نے بہت ہی قلیل وقت میں کامیابی حاصل کی اور اس کامیابی کے راز کو جاننے کی کوشش ہر انسان کرتا ہے- مگر یہ کامیابی انہوں نے کن اصولوں کی بنیاد پر حاصل کی اس بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے-
 
1: صبح اگر آپ جاگے تو کیوں جاگے؟
اگر آپ کی ہر صبح کے آغاز میں آنکھ کھلتی ہے تو سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ کے آج کا مقصد کیا ہے۔ اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں اور اس کے بعد اپنے پورے دن کو اس مقصد کے مطابق پلان کریں اور اس کے مطابق عمل کریں-
 
image
 
2: جو آپ بدل نہیں سکتے اس سے نہ لڑیں
عام طور پر ہم اپنی توانائی کو ایسے کاموں میں خرچ کر دیتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے تو ایسی کوشش کو ترک کر دینا چاہیے جس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے ہیں- یعنی اگر کسی چیز کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے ہیں تو اس کو تبدیل کرنے کی کوشش ختم کر کے اس کو قبول کر لینا چاہیے یعنی کسی سے لڑنے کے بجائے ہتھیار ڈال دینا بعض اوقات فائدہ مند ہوتا ہے-
 
3: ہر چیز مکمل نہیں ہوتی ہے
لوگوں کو واقعات کو اور چیزوں کو ان کی خامی کے ساتھ قبول کر لینا بھی ایک بڑا ہنر ہے اکثر افراد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر چیز کو پرفیکٹ دیکھیں مگر کچھ بھی مکمل نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے چیزوں کو ان کی خرابی کے ساتھ قبول کرنے کی کوشش کریں-
 
4: مشکل وقت میں بھی ہمت نہ ہاریں
انسان کی کامیابی کا سہرا اس کوشش کے سر ہوتا ہے جو وہ اس کام کو کرنے کے لیے کرتا ہے۔ ناکامی کے بعد ہمت ہار بیٹھنا آپ کو ناکام بنا دیتا ہے اس وجہ سے ناکامی کے باوجود ہمت نہ ہارنا ہی انسان کو کامیاب بناتا ہے-
 
5: اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں
اس دنیا کا ہر انسان دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس وجہ سے دوسرے انسان کی طرح بننے کے بجائے اپنا جیسا بننے کی کوشش کریں کیونکہ اگر کوئی بندہ دوسرے جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے- کیونکہ جب تک انسان اپنی منفرد خصوصیات کو پہچان کر ان کا استعمال نہیں کرے گا وہ کامیاب نہیں ہو سکے گا- اس وجہ سے کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو پہچانے-
 
image
 
6: خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں
انسان کی عمر چاہے کتنی بھی ہو وہ کبھی بھی سیکھنے کے عمل کو ختم نہیں کر سکتا ہے۔ اس وجہ سے خود کو ہر روز پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کریں سیکھنے کے عمل کو رکنے مت دیں اور اپنی خرابیوں کو دور کر کے خود کو پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کریں-
 
7: جدید تیکنیک کو ضرورسیکھیں
جیسے کہ دنیا بہت تیزی سے ترقی کرتی جا رہی ہے اور یہ ترقی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے اور اس ترقی کا حصہ بننے کے لیے ضروری ہے کہ جدید ترین تیکنیک کو سیکھنے کی کوشش کریں- اس کے لیے اگر آپ کو اپنے سے کم عمر اور نا تجربہ کار شخص کو بھی اپنا استاد بنانا پڑے تو اس سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں-
 
image
 
یہ تمام وہ اصول ہیں جس پر سب جاپانی سختی سے عمل پیرا ہوتے ہیں اور اس ہی کے سبب آج جاپان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہے تو اگر ہم بھی اس کو اپنا لیں تو ترقی میں ہماری رفتار بھی جاپان کی طرح ہو سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: