|
|
شادی کے موقع پر عام طور پر منہ دکھائی یا حق مہر کے نام
پر دولہا اپنی بیوی کو خوبصورت اور قیمتی تحائف دیتا ہے یہ تحائف کبھی
مہنگے زيورات کی شکل میں ہوتی ہے تو کبھی پیسوں اور زمین جائيداد کی شکل
میں ہوتی ہے- تاہم یہ تمام تحائف اب پرانی بات ہو گئی ہم آپ کو کچھ ایسے
افراد کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے اپنے جیون ساتھی کا استقبال ایسے
منفرد انداز میں کیا کہ وہ ایک مثال بن گیا- |
|
دلہن کو
ہاتھ سے لکھ کر قرآن پیش کیا |
یہ ذکر ہے بنگلور میں ہونے والی ایک ایسی شادی کا جس میں دولہا عبدالشعیب
نے اپنی بیوی کے حق مہر کی تیاری دو سال پہلے ہی سے شروع کر دی تھی اور حق
مہر میں نکاح کے موقع پر اپنے ہاتھ کا لکھا قرآن پاک دیا- عبدالشعیب نے یہ
قرآن رومن انگلش میں تحریر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قرآن امام
حسین کے بیٹے امام زين العابدین کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے تحریر کیا ہے-
عبدالشعیب کی بیوی بھی اس منفرد تحفے کو پاکر بہت خوش تھیں اور ان کی دعا
تھی کہ ان کی آنے والی زندگی بھی اسی طرح اللہ کے بتائے راستے کے مطابق
گزرے- |
|
دوسری طرف دلہن کے والد نے بیٹی کی شادی کے پر مسرت موقع پر آنے والے تمام
مہمانوں میں قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر پیش کیے- دلہن کے والد کا
کہنا تھا کہ جس طرح کا داماد اللہ نے مجھے دیا ہے اللہ ایسے نیک داماد سب
کے نصیب میں کرے - بنگلور میں ہونے والی یہ شادی نہ صرف ایک پررونق تقریب
تھی بلکہ اس میں اسلامی شعار کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور ایک نئی مثال
قائم کی گئی ہے- |
|
|
|
دلہن کی ایسی تصویر جو
منٹوں میں تیار |
ورون جرسانیا نامی نوجوان جو کہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ بھی
ہے اس نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو نہ تو مہنگے ترین زيورات تحفے میں
دیے اور نہ ہی اس کا استقبال تازہ پھولوں اور ہار مٹھائيوں سے کیا-
اس کی جگہ پر ورون نےاپنی دلہن کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کینوس پر کیا جس
پر اس نے سب سے پہلے ایک دل کا نشان بنایا اور اس کے بعد لمحوں میں ایک
تصویر پینٹ کر دی- |
|
یہ تصویر جو پہلی نظر میں دیکھنے والے کو سمجھ نہیں آئی
لیکن جب اس تصویر کو سیدھا کر کے دیکھا گیا تو یہ تصور ورون کی دلہن کی تھی
جس کا ایک ایک نقش ورون کو یاد تھا تبھی اس نے لمحوں میں یہ تصویر بنا کر
سب کو حیران کر دیا- |
|
|
|
یاد رہے شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا یاد
گار ترین موقع ہوتا ہے اور اگر کسی کو پیار کرنے والا جیون ساتھی مل جائے
جو اس کو محبت کے ساتھ ساتھ عزت بھی دے تو انسان کی زندگی خوبصورت ترین ہو
جاتی ہے- |
|
ان دونوں جوڑوں کے بارے میں جان کر بھی یہی
محسوس ہوتا ہے کہ یہ جوڑےایک دوسرے کے ساتھ اور محبت کے ساتھ ایک کامیاب
اور خوش و خرم زندگی گزاریں گے- |