شادی کی خوشی موت کے پیغام میں تبدیل ہوگئی، شادی والے گھر کے ایسے واقعات جو ہر کسی کو دکھی کر دیں

image
 
عام طور پر شادی کے موقع پر ہر گھرانے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان تقریبات کی تکمیل بخیر و عافیت کر لیں بڑے بوڑھے ایسے وقت میں بری نظر سے بچنے کے لیے بھی سو سو جتن کرتے نظر آتے ہیں کہیں دولہا دلہن کی نظریں اتاری جاتی ہیں اور کبھی ان کے صدقے اتارے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کا نیا سفر بخیر و عافیت شروع کر سکیں- مگر بعض بدقسمت افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے نصیب میں شادی کی خوشی صرف چند لمحوں کے لیے ہی ہوتی ہے- ایسے ہی کچھ افسوسناک واقعات آج آپ کے ساتھ شئير کریں گے-
 
جلدی پہنچنے کی خواہش لے ڈوبی
یہ واقعہ افغانستان کے ہرات شہر کا ہے ذرائع کے مطابق یہ شادی بھی عام شادیوں کی طرح تھی جس میں دولہا بہت دھوم دھام سے بارات کی شکل میں لڑکی والوں کے گھر تک پہنچا اور نکاح اور باقی تمام رسومات کے بعد دلہن کو گاڑی میں بٹھا کر جب دولہا اپنے دیگر رشتے داروں کے ساتھ بارات کو لے کر واپس جا رہا تھا- جلدی گھر پہنچنے کا شوق تھا یا بارات سے آگے نکل جانے کی خواہش یا خوشی کی مستی مگر وجہ کچھ بھی ہو یہ وجہ ایک ایسے حادثے کا سبب بنی جس کی وجہ سے گاڑی تیز رفتاری کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی- اس حادثے کے سبب دولہا اور اس کا ایک ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دلہن اور اس کے پانچ دیگر رشتے دار شدید زخمی ہو گئے- اس طرح ذرا سے تیز رفتاری نے ایک گھر کو بسنے سے قبل ہی اجاڑ دیا -
image
 
شادی کی خوشی ہی لے ڈوبی
یہ واقعہ پاکستان کے علاقے بہاولپور کا ہے جہاں پر اچ شریف کے رہائشی محمد اکبر کی شادی خانہ آبادی بستی جنڈو والی کی ایک لڑکی کے ساتھ دھوم دھام سے ہوئی- محمد اکبر جب دلہن کو رخصت کروا کر واپس اچ شریف لے کر آیا تو گھر آتے ہی اس نے طبیعت خرابی کی شکایت کی- اس کے سینے میں درد تھا جس کی وجہ سے اس کے گھر والے اس کو فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد محمد اکبر کی موت کی تصدیق کر دی- ڈاکٹری ذرائع کے مطابق محمد اکبر کو شدید دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔
image
 
شادی کی دعوت موت کی دعوت بن گئی
یہ واقعہ خانیوال کے علاقے کبیر والہ کا ہے جہاں پر جنید احمد کا ولیمہ 18 دسمبر 2022 کو طے پایا تھا ۔ جنید احمد مقامی بنک میں بطور اکاؤنٹ آفیسر کے کام کر رہا تھا اپنے ولیمے کے دعوت نامے قریبی عزیزوں کو دینے کے لیے موٹر بائک پر گھر سے نکلا - جلد کام ختم کرنے کے خیال سے تیز رقتاری سے موٹر سائيکل چلاتے ہوئے جنید احمد ایک اور موٹر سائيکل سے ٹکرا کر سڑک پر گرے اور ان کے اوپر سے پیچھے سے آتا ہوا ایک ٹرالر گزر گیا جس سے جنید احمد کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی- جنید احمد کی لاش جب گھر پہنچی تو قیامت کا سمان تھا شادی کی تیاری والا گھر موت والے گھر میں تبدیل ہو گیا جس کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی-
image
 
یہ تمام واقعات اس بات پر ہمارا یقین اور بھی بڑھا دیتے ہیں کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور انسان کے ارادے کچھ بھی ہوں اس کی تیاریاں اس کی خواہشات کچھ بھی ہوں مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: