سرفراز اگر کرکٹر نہ ہوتے تو۔۔۔ پاکستانی ٹیم کے کرکٹر اگر کھلاڑی نہ ہوتے تو کیا ہوتے، کچھ عجیب تبصرے

image
 
عام طور پر ہر پیشے سے وابستہ افراد کا اٹھنا بیٹھنا بولنا چالنا سب کچھ ان کی شخصیت کا حصہ بن حاتا ہے اور ان کی چال ڈھال کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کیا کام کرتے ہیں-
 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اگر کرکٹ نہ کھیلتے تو کیا کرتے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندر ایسے کھلاڑی موجود رہے ہیں جو کہ فلمی اداکاروں کی طرح ایک خاص گلیمر رکھتے اور ان کو دیکھ کر لوگ بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کیا آپ فلم میں کام کریں گے- اسی حوالے سے ہم نے بھی یہ سوچا کہ اگر یہ کرکٹ ٹیم میں نہ ہوتے تو کیا کرتے امید ہے کہ آپ لوگ بھی اس حوالے سے اپنی آرا سے مطلع کریں گے-
 
سرفراز احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز احمد جو کہ حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نعت خواں بھی ہیں تو ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ کھلاڑی نہ بھی ہوتے تو اتنے ہی مقبول ہوتے- مگر ان کی مقبولیت کا سبب ان کے کھیل کے بجائے ان کی نعت خوانی ہوتی-
image
 
شاہین شاہ آفریدی
شاہین آفریدی جو بوم بوم شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ہیں اور صرف داماد ہی نہیں بلکہ کافی فرمانبردار داماد ہیں- مگر ان کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ کھلاڑی نہ ہوتے تو ہو سکتا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کے داماد بھی نہ ہوتے- مگر ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اگر داماد نہ ہوتے تو پاکستان پولیس کے اندر ایک بہت ہی اسمارٹ آفیسر ضرور ہوتے-
image
 
رضوان احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور وکٹ کیپر جو کافی مذہبی رجحان رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔ اکثر و بیشتر وہ ٹیم کے اندر اور ٹیم سے باہر بھی دین کی تبلیغ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں- ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ کھلاڑی نہ ہوتے تو ایک تبلیغی ہوتے جو کہ اپنے وعظوں سے بھٹکے ہوئے افراد کو سیدھا راستہ دکھاتے-
image
 
شاداب احمد
شاداب احمد جو پاکستان کی ٹیم کے اندر ایک آل راؤنڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز فیلڈر میں ہوتا ہے- ان کی فٹنس ان کو باقی دوسرے کھلاڑیوں سے ممتاز کرتی ہے ان کے حوالے سے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نہ ہوتے تو یقیناً ایک بہترین اتھلیٹ ہوتے اور شائد دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے اولمپک میں سونے کے تمغے جیت کر لا رہے ہوتے-
image
 
بابر اعظم
اب باری ہے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی، یہ ایک حقیقت ہے کہ بابر اعظم کی کرکٹ کی لگن اور شوق کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خواب میں بھی کرکٹ دیکھتے ہوں گے اور کھاتے پیتے سوتے جاگتے صرف کرکٹ ہی کے بارے میں سوچتے ہوں گے- اس وجہ سے ان کے حوالے سے یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ بھی کچھ کرتے ہوں گے-
image
 
حارث رؤف
حارث رؤف جو کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر ہیں اور ان کی گزشتہ دنوں شادی کے سبب سوشل میڈيا پر کافی مقبول ہوئے- ان کی تیز رفتاری کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا نہ بھی پاتے تب بھی رفتار سے اپنا تعلق نہ توڑ پاتے اور گاڑيوں کے شو روم کا بزنس شروع کر لیتے جہاں پر وہ تیز رفتار گاڑیاں فروخت کرتے-
image
 
شاہد آفریدی
بوم بوم آفریدی اگرچہ اب پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر چیف سلیکٹر کے طور پر پاکستان کرکٹ میں اہم ترین پوزیشن کے حامل ہیں- ان کے حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ کرکٹ نہ کھیلتے تو پاکستان شوبز میں ایک مایہ ناز ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے-
image
 
آپ کے خیال میں کیا واقعی ایسا کچھ ہو سکتا ہے؟
YOU MAY ALSO LIKE: