ہماری ویب اور پشاور زلمی کے درمیان پارٹنر شپ قائم

image
 
پی ایس ایل 8 کے حوالے سے اہم خبر٬ پاکستان کے مقبول ترین ویب پورٹل “ ہماری ویب “ اور پی ایس ایل 8 میں شامل فرنچائز “ پشاور زلمی “ کے درمیان ویب پارٹنر شپ طے پا گئی ہے- یقینی طور پر یہ پارٹنر شپ کرکٹ شائقین کے لیے کھیل میں مزید دلچسپی کا باعث بنے گی-
 
ہماری ویب اس وقت ماہانہ 13 ملین مقامی آن لائن وزیٹر کے ساتھ پاکستان کا ایک معروف آن لائن پلیٹ فارم بن چکا ہے- اور اسی پلیٹ فارم کی طاقت کے ذریعے اب ہماری ویب پشاور زلمی کے فروغ کے لیے بھی اپنی خدمات سرانجام دے گی-
 
 
ہماری ویب اپنے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ایونٹس کی بھرپور تشہیر کرے گی اور ساتھ ہی کرکٹ شائقین کو اس فرنچائز سے متعلق ہر قسم کی معلومات بھی فراہم کرے گی-
 
اس پارٹنر شپ کے بعد اب کرکٹ کے شائقین اب اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے انٹرویو٬ ان کی پرفارمنس پر ہونے والے دلچسپ تبصروں اور دیگر کرکٹ اپڈیٹس سے باخبر رہ سکیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: