باڈی گارڈ نے غضب کر ڈالا

ایک جنوبی ہندوستانی فلم اٹھائیے۔ سلمان خان کو لیجئے۔ کچھ ایکشن ڈالئے۔ کچھ مصالحہ بھرئے۔ کرینہ جیسی ایک اداکارہ کو بھی اس پیکج میں شامل کریں۔ اس میں ہلکی پھلکی کامیڈی کا تڑکا لگائیے ۔جو سپر ہٹ ڈش باہر آئے گی وہ باڈی گارڈ ہی ہو سکتی ہے۔ جی ہاں، ان دنو یہی فارمولہ ہٹ ہے۔ اور بالی ووڈ اس ہٹ فامولے کا استعمال آنکھیں بند کرکے کرتا ہے۔ بھلے ہی کئی جگہ ڈش بے مزہ لگنے لگے۔ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی باڈی گارڈ بھی وانٹڈ ، دبنگ ، ریڈی کی طرز پر جنوبی فلموں کی ریمیک ہے جسے سلمان کے بااثر کندھے پر رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی لولی سنگھ (سلمان) کے ارد گرد گھومتی ہے۔ لولی باڈی گارڈ ہے۔ اسے ایک بڑے بزنس مین سرتاج رانا (راج ببر) اپنی بیٹی دیویا (کرینہ) کی حفاظت کے لئے مقرر کرتا ہے۔ کرینہ کو باڈی گارڈ بالکل راس نہیں آتا اور وہ اس کا دھیان بھٹکانے کے لئے ایک پرائیویٹ نمبر کا استعمال کرکے اسے چاہنے والی لڑکی کا ڈرامہ کرتی ہے۔ لولی کو بھی فون پر بات کرنے والی اس لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔ ٹوسٹ تب آتا ہے جب اسے معلوم پڑتا ہے کہ فون پر اس سے بات کرنے والی لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ دیویا ہی ہے۔ اسٹوری ٹریٹمنٹ، بھاگم بھاگ اور ہلچل جیسی فلموں کی اسکرپٹ لکھ چکے ملیالم ڈائریکٹرصدیقی کی اس فلم میں بھی جنوب کا اثرصاف نظر آتا ہے۔ جس میں انہوں نے خالص بالی ووڈ مسالے بھرے ہیں۔ فلم کا پہلا حصہ کافی سست ہے اور بے وجہ کھینچا گیا ہے مگر دوسرا حصہ اپنی رفتار پکڑتے ہی دلچسپ ہو جاتا ہے۔ فلم میں سلمان بہت ہی معصوم دکھائی دیئے ہیں۔ کرینہ کے ساتھ ان کی زبردست کیمسٹری دکھائی دیتی ہے۔ اسٹار کاسٹ ایکشن ، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں سلمان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ باکس آفس پر کیوں ہٹ ہیں۔ ان کی زبردست کامک ٹائمنگ اور بااثر باڈی نے لولی سنگھ کے کردار میں جان پھونک دی ہے۔ جب وی میٹ میں گیت کے کردار کے بعد کرینہ نے دیویہ کے رول سے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ حساس اداکارہ کے طور پر وہ بڑی کامیاب ہو سکتی ہیں۔ ان کے علاوہ یزل کچ ، آدتیہ پنچولی ، راج ببر اور مہیش مانجریکر نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔ ہدایت کارصدیقی کے کامیڈی منظر نامے فلمانے کی ٹائمنگ غضب ہے۔ انہوں نے ملیالم اور تمل میں بھی اسی کہانی پر فلم بنائی ہے۔ یہی وجہ ہے کی صحیح رہنمائی کی وجہ سے فلم کے ہلکے پھلکے سین بھی آپ کو بور کرتے نہیں لگتے ہیں۔ ایسا مانا جا سکتا ہے کہ پریہ درشن کے بعد صدیقی کی شکل میں جنوب سے بالی ووڈ کو ایک اور عمدہ ہدایت کارمل گیا ہے۔ ڈائیلاگ، سنیماٹوگرافی، میوزک پہلے سے ہی دھوم مچائے ہوئے ہے۔ہمیش ریشمیا نے اس فلم میں بطور موسیقار پھر سے واپسی کی ہے۔ حالانکہ پریتم نے بھی ایک گانا آئی لو یو کمپوز کیا ہے جو نوجوانوں کے درمیان خاصا مقبول ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان کا ڈائیلاگ مجھ پر ایک احسان کرنا کی مجھ پر کوئی احسان نہ کرنا۔۔ کافی دلکش ہے۔ اگر آپ دبنگ، وانٹیڈ، ریڈی سیریز کے سلمان کے فین ہیں اور فیملی انٹرٹیننگ فلموں کے شوقین ہیں تو سلمان- کرینہ کی کیمسٹری سے سجی یہ فلم اس ہفتے آپ کے لئے بہترثابت ہو سکتی ہے۔ ان کی فلم اب تک 100 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

سلمان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان کی گزشتہ سال کی سپر ڈپر ہٹ فلم 'دبنگ' نے ریلیز کے چار دنوں کے اندر تقریبا 80 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ وہیں بدھ کو ریلیز ہوئی’باڈی گارڈ‘ نے پہلے پانچ دنوں میں ہندوستان میں 86 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور دنیا بھر میں اس کاکاروبار100 کروڑ روپے رہا ہے۔ فلم ڈائریکٹر صدیقی نے باڈی گارڈ کو عید کے موقع پر بدھ کو ریلیز کرنے کی سوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی۔ فلم ہندوستان سمیت دنیا بھر میں زبردست کاروبار کر رہی ہے۔’باڈی گارڈ‘ کے تقسیم کار ریلائنس انٹرٹینمیٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم بیرون ملک ہفتے کے دنوں میں کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ ’باڈی گارڈ‘ ابھی بھی کئی ریکارڈ کو توڑنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ملٹی پلیکس اگلے دو دنوں تک بک ہیں۔

مزید آرٹیکل پڑھنے کے لئے لاگ آن کریں۔

www.merajnoorie.blogspot.com
Meraj Noorie
About the Author: Meraj Noorie Read More Articles by Meraj Noorie: 13 Articles with 18091 views Meraj Noorie Mehsaul Runni Saidpur Sitamarhi-Bihar. Born at Mehsaul and graduate in History.I am a journalist by profession and now working as a sub e.. View More