مذہب کو پڑھا پھر اسلام قبول کرلیا کیونکہ۔۔ سر پر دوپٹہ اوڑھے پاکستانی لڑکے سے شادی کر کے پاکستان آنے والی جرمن لڑکی جس نے مغرب میں بھی اسلام پھیلا دیا
|
|
اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی جرمن
خاتون کا پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار، سونیا نے خود کو مشرقی روایات
میں مکمل طور پر ڈھال لیا، سونیا جنت نے پاکستان میں ہی جینے اور مرنے کا
عہد بھی کرلیا۔ |
|
لاہور میں مقیم 27 سالہ سونیا جنت نے 5سال
قبل مختلف مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کیا اور پاکستانی نوجوان
سے شادی کرلی، ان کا کہنا ہے کہ میں تقابل ادیان کے بعد اسلام قبول کرنے کے
فیصلے پر پہنچی۔ |
|
ان کی ساس نے اسلامی نام سونیا جنت رکھا، ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ سونیا
نے اپنے آپ کو پاکستان کے ماحول اور مشرقی روایات کے مطابق بہت خوبصورتی
سے ڈھال لیا ہے، اس لئے ان کو پاکستان میں رہنے میں کوئی مشکل پیش نہیں
آئی۔ |
|
|
|
سونیا جنت کا کہنا ہے کہ میں یہاں خود کو بہت محفوظ اور
پرسکون محسوس کرتی ہوں اور اب میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہےاور جرمنی
میں بھی دوست احباب کواسلام کے روشن پہلوؤں سے متعارف کروا رہی ہوں۔۔
سونیا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بیحد پسندیدگی کا
اظہار کیا ہے اور جذباتی کمنٹس بھی کئے ۔ |
|
یاد رہے کہ چند ماہ قبل انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی
امریکی ڈاکٹر کو شادی کے لیے پاکستان کھینچ لائی تھی جب شکاگو کی لیڈی
ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی پہنچ گئی تھی۔ |
|
ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر
جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام
قبول کیا اور محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی سے نکاح کر
لیا تھا اور اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھا
گیا۔ |
|
|
|
لیڈی ڈاکٹر ہانیہ ہے کا کہنا تھا کہ اس کا
محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ پیار اور محبت میں
تبدیل ہو گیا، اسلام قبول کر کے شادی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ |
|