تین سالہ معصوم بچے کی 80 گز گہری قبر، بے بسی اور ظلم کی ایسی داستان جس کو جان کر روح بھی کانپ جائے

image
 
تین سالہ معصوم یحییٰ آفریدی جس کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ سے تھا۔ اپنی زندگی کی صرف تین بہاریں ہی دیکھ سکا، اپنی عمر کے ہر بچے کی طرح یحییٰ بھی اتنا معصوم تھا کہ اس کو اگر جلتا انگارہ بھی نظر آجاتا تو وہ اس چمکتی چیز کو سونا چمک کر پکڑ لیتا-
 
اپنی اسی معصومیت کے سبب یحییٰ اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا اپنے گھر کے قریب موجود اسی گز گہرے کنويں کی طرف بڑھا بدقسمتی سے اس کو اس بات کا احساس نہ تھا کہ وہ یہ قدم اپنی موت کی جانب بڑھا رہا ہے-
 
اس کے اردگرد اس وقت اس کا دھیان رکھنے والا اس کا بڑا اس کا محافظ کوئی موجود نہ تھا اسی وجہ سے وہ یحییٰ بے دھیانی میں کنوئيں کی منڈیر تک پہنچا اور پیر پھسلنے سے اندر چلا گيا-
 
image
 
تین سالہ معصوم بچے کے لیے اسی گز گہرا یہ کنواں کسی عفریت کی طرح منہ کھولے بیٹھا تھا اور اس بچے کے گرتے ہی اس کو اپنے اندر نگل گیا، اس کے لواحقین نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت اور اس کے بعد حکام سے گزارش کی کہ کسی طرح یحییٰ کو اس کنوئيں نے نکالنے میں ان کی مدد کریں-
 
مگر چونکہ یہ ایک غریب کا بچہ تھا تو اس کی مدد کے لیے کوئي بھی نہیں آیا کسی امیر کا بچہ ہوتا تو ریسکیو کے لیے بڑی بڑی ٹیمیں یا فوج کے ہیلی کاپٹر ہی آجاتے تاکہ زندہ نہ بھی ہوتا تو اس معصوم کا لاشہ ہی نکال لیتے تاکہ اس کی دکھی ماں اپنے بیٹے کو کم از کم آخری بار اپنے سینے سے تو لگا سکتی-
 
مگر اس بچے کے ساتھ ایسا بھی نہ ہو سکا اور اس کے لواحقین نے اس اسی گز گہرے کنوئيں کو ہی اس کی قبر تسلیم کر کے اس کا نماز جنازہ ادا کر کے اس پر فاتحہ پڑھ لی اور اس کی دکھیاری بدنصیب ماں اپنے بچے کو آخری بار دیکھ بھی نہ سکی۔ اس کی معصوم لاش کو کفن بھی نہ پہناسکی۔ اس کی قبر تک نہ بنا سکی تاکہ اپنے بچے کی آخری نشانی دیکھ کر ہی سکون پا سکتی-
 
image
 
اس معصوم کی ہلاکت نے اہل علاقہ کو بھی شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ اس کنوئيں کو بند کروا دیا جائے تاکہ کوئی اور بچہ اس کا شکار نہ ہو سکے-
YOU MAY ALSO LIKE: