پاکستان میں مہنگائی

آج کے زمانے میں کوئی نہیں جو مہنگائی سے پریشان نہ ہو۔ویسے تو مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے دنیا کے سبھی ممالک میں ضرویات زندگی کی چیزوں میں روز بروز اضافی ہو رہا ہے ۔بڑی حد یہ ایک فطری عمل ہے کیونکہ کہ دنیا کی آبادی میں جس طرح اضافہ ہوا ہے اس رفتار سے چیزوں کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا۔ لیکن پاکستان میں مہنگائی کا مسئلہ بہت زیادہ اور تشویشناک ہے پاکستان ایک غریب اور پسماندہ ملک ہے جو آزادی ملنے کو بعد سے بہت سے مسائل میں گھرا رہا ہے حکومت اس کی ترقی کے لیے بہت سے منصوبے بناتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات زندگی کی اشیا کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبے پورے نہیں ہوتے جس ملک کی بیشترآبادی کو دو وقت کی روٹی پیٹ بھرنے کے لیے ملنا مشکل ہو وہاں وہ تہذیب اور ترقی کی باتیں کرنا انتہائی المناک مذاق ہے۔

پاکستان کے غریب طبقے کی حالت بد سے بدتر ہو رہی ہے ناگہانی آفات۔بیماریاں اور آۓ دن بدلتی حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے میں نہیں آرہی۔ حکومت اور عوام کو چاہیے کے وہ مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں ذخیرہ اندوزوں ،رشوت خوروں کو سخت سزا ملے اور ایسے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں تب ہی ہم سے مہنگائی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں اور وہ وقت پھر دور نہیں ہوگا جب پاکستان کی خوشحالی کا سورج دوبارہ چمکے گا

Saba
About the Author: Saba Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.