|
|
شک ایک ایسی آگ ہے جو جب کسی کے ذہن و دل میں بس جائے تو
نہ صرف شک کرنے والے کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے بلکہ اس آگ کی تپش انسان کے
رشتے کو اس کے گھر کو اور اس کے سکون کو برباد کر کے رکھ دیتے ہیں- |
|
اگر جیون
ساتھی شکی ہو تو ۔۔۔ |
انسان کا نصیب اس کے ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے
تقدیر نے اس کی زندگی میں کیا لکھا ہوتا ہے اس سے کوئی واقف لہیں ہوتا ہے
مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر اس نصیب کے سبب انسان کا واسطہ کسی شکی
انسان سے پڑ جائے تو یہ اس کی زندگی کو برباد بھی کر سکتا ہے- |
|
عام طور پر ایسے افراد کو سب یہی مشورہ دیتے
ہیں کہ کسی شکی انسان کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ انسان تنہا زندگی
گزار لے۔ مگر بہت ساری باتیں کہنے میں جتنی آسان ہوتی ہیں ان پر عمل کرنا
اتنا ہی مشکل ہوتا ہے تو ایک بار کسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جانے
کے بعد اس سے علیحدگی کا فیصلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے- |
|
چھوڑ دینے سے بہتر کچھ چیزوں کو تبدیل کرنا ہے
|
عام طور پر شک کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان کا رشتہ نہ صرف کمزور ہو جاتا ہے بلکہ
ہر وقت کا لڑائی جھگڑا نہ صرف ازدواجی زندگی کو مسائل کا شکار کر دیتا ہے بلکہ اس
سے دونوں فریقین کے ذہن پر بھی برے اثرات مرتب کرتا ہے۔ شک کرنے مرد ہو یا عورت
اپنے جیون ساتھی کی زندگی کو اجیرن کر دیتا ہے ایسی صورت حال میں شکی جیون ساتھی کے
ساتھ زندگی گزارنے والے کے پاس صرف دو ہی آپشن ہوتے ہیں- پہلا تعلق کو ختم کر کے
نئی زندگی شروع کرے (یہ کام آسان نہیں ہوتا ہے کیونکہ گھر بنانا مشکل اور گھر توڑنے
کے بعد زندگی گزارنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے ) |
|
دوسرا اسی انسان کے ساتھ زندگی گزارنے کے راستے
|
یہ راستہ اگرچہ بظاہر مشکل ہوتا ہے مگر ایک وقت کے بعد چیزیں بہتر ہونا شروع ہو
جاتی ہیں اور شک کرنے والا بھی ایک دن تھک کر اپنی غلطی تسلیم کر لیتا ہے- مگر اس
منزل تک پہنچنے کے لیے ایک طویل اور صبر آزما راستے سے گزرنا پڑتا ہے جس کے لیے کچھ
اقدامات کرنے مفید ثابت ہو سکتے ہیں خاموشی اختیار کریں- اگر آپ کا ساتھی آپ پر شک
کر رہا ہو تو ایسے انسان کو وضاحت دینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس کے سامنے اپنے کردار
کی صفائی دے رہے ہیں جو کہ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں اس موقع پر دی جانے والی
ہر وضاحت آپ کو آپ کی نظروں میں گرا سکتی ہے- |
|
|
|
محبت سے یقین دلائيں
|
محبت ایک ایسا عنصر ہے جو کہ دنیا کے ہر ناممکن کو ممکن
بنا سکتا ہے اس وجہ سے شک کے جواب میں محبت ہی اس آگ کو بجھا سکتی ہے لہٰذا
اگر آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے
ہیں تو اس کو اپنی محبت کا مختلف انداز میں یقین دلائيں- |
|
موبائل کا استعمال
|
آج کل میاں بیوی کے تعلقات میں سب سے زيادہ خرابی کا سبب
یہ موبائل فون ہے جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے میاں بیوی ایک دوسرے کے علاوہ
دوسرے افراد کے ساتھ تعلقات قائم کر لیتے ہیں اور جو ان کے درمیان شک پیدا
کرنے کا سبب بنتے ہیں- اس وجہ سے اگر آپ کے درمیان شک آگیا ہے تو میاں بیوی
کو چاہیے کہ اپنے موبائل فون کا پاس ورڈ ایک دوسرے کے ساتھ شئير کریں اور
اس پر موجود کوئی بھی چیز ایک دوسرے سے پوشیدہ نہ رکھیں تاکہ شک کے اس
ماحول کو طاقت نہ مل سکے- |
|
جیون ساتھی کو لاعلم
رکھنا |
ایک دوسرے سے بات چھپانے کی وجہ سے شک پیدا ہوتا ہے
کیونکہ یہی چیز جب کہی دوسرے سے پتہ چلتی ہے تو اس کے معنی بدل جاتے ہیں-
اس وجہ سے اپنے جیون ساتھی کو اپنا سب سے بہترین دوست سمجھتے ہوئے اس سے
شئير کریں اور اس سے باتیں چھپانےسے پرہیز کریں- |
|
|
|
اجنبی افراد سے
ملنا |
اگر آپ کا جیون ساتھی کسی بھی وجہ سے شک کا
شکار ہو گیا ہے تو اس کے شک کو تقویت دینے کے بجائے اس کو دور کرنے کی کوشش
کریں اور ایسے کسی فرد سے میل ملاقات نہ کریں جو اس شک کو تقویت دینے کا
سبب بن سکتا ہو- |
|
کسی دوسرے کی
تعریف |
کسی دوسرے فرد کی اپنے جیون ساتھی سے زيادہ
تعریف اکثر آپ کے جیون ساتھی کی ان سیکیورٹی میں اضافہ کر دیتا ہے اور اگر
وہ پہلے ہی کسی ایسے شک کا شکار ہو تو اس صورت میں آپ کے منہ سے کسی دوسرے
کی تعریف سن کر اس کا شک مزید بھی بڑھ جاتا ہے- اس وجہ سے ان حالات میں
ایسے کسی بھی عمل سے بچیں جو آپ کے تعلق کو خراب کر دے- |
|
امید ہے یہ تمام باتیں بہت سارے میاں بیوی کی
زندگی کو بہتر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں جن کے درمیان شک کی دیوار قائم ہو
چکی ہے- |